?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا۔
تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں گنا جائے گا، کشمیر کا مقدمہ پاکستان لڑتا رہا ہے اور لڑتا رہے گا۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، ایک دن کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت ملے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، فیلڈ مارشل نے جس طرح سے معرکہ سرنجام دیا وہ دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو عسکری اور سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑی، معرکہ حق کی فتح سے کشمیری بہن بھائیوں کا بھی حوصلہ بلند ہوا ہے، بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو بھارتی جہاز ہی نہیں مودی کا غرور بھی گرا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی قوم نے دشمن کا مقابلہ کیا جسے تاریخ میں لکھا جائے گا، افواجِ پاکستان نے جیسے بھارت کے خلاف مقابلہ کیا وہ کیس اسٹڈی بن گیا ہے، افواجِ پاکستان کا کردار مختلف ملٹری اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شہید نصراللہ پوری ملت اسلامیہ کے باپ تھے: زینب نصراللہ
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں: شہید سید حسن نصراللہ کی صاحبزادی زینب نصراللہ نے مزاحمت
فروری
میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے کی کوشش کیخلاف درخواست، آئی جی پنجاب، خیبرپختونخوا سے جواب طلب
?️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پنجاب پولیس کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
فروری
روس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سرگرمیاں ممنوع
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:روس نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے لندن دفتر کی سرگرمیوں کو
مئی
اسلام آباد پولیس کا عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحی پر سکیورٹی پلان جاری
جون
جان بولٹن: ٹرمپ کا مجوزہ امن منصوبہ یوکرین کی فروخت ہے
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے
نومبر
سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران
جولائی
موساد کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے
جولائی
شامی فوج کا امریکی قافلے کا مقابلہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:شامی فوج نے اس ملک کےشمال مغربی صوبے حسکہ میں پانچ
دسمبر