مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےبھارت کی جانب سے  1400 کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا  کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہیں ، یہ گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق پامالی کی بڑی مثال ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محاصرے ،گھیراؤ اور سرچ آپریشن عالمی برادری کے لیے خطرے کا باعث ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم کےناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیئرجمع کرائے۔بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ کیا جا سکتا۔

خیال رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 900 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مجاہدین کے ساتھ رابطوں کے جعلی الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ، تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے 700 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کریک ڈاؤن کشمیری پنڈت کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع ہوا۔

مشہور خبریں۔

تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کر رہے ہیں: یاسمین راشد

?️ 14 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر پنجاب صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ

 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ ہاوس کا رد عمل 

?️ 18 اگست 2025 الاسکا میٹنگ کی دستاویزات کے ہوٹل میں رہنے کی خبروں پر وائٹ

امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی حکام پر پابندیوں پر تنقید

?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ نے مغربی ممالک کی طرف سے اسرائیلی

شام میں سکیورٹی کا شدید خلا ؛ کرد ڈیموکریٹک فورسز کے سربراہ کی زبانی

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:کرد ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے سربراہ مظلوم عبدی نے ترکی کی

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا، عوام میں شدید خوف و ہراس

?️ 19 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی دہشت گرد فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے

صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کے مخالفین کے ساتھ آل خلیفہ کا سلوک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بحرین کے مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی تازہ ترین رپورٹ

وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس 2 سال بعد بھی نہ ہوسکا

?️ 2 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کی سربراہی میں ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 2

یمن اور فلسطین کی مشترکہ جدوجہد؛ انصاراللہ کا مزاحمتی نظریہ اور ثقافتی تحریک

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے نمائندہ احمد الامام کے تفصیلی انٹرویو میں فلسطین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے