?️
اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےبھارت کی جانب سے 1400 کشمیریوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1400 کشمیریوں کی گرفتاری پر مذمت کرتے ہیں ، یہ گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی اور بنیادی انسانی حقوق پامالی کی بڑی مثال ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ محاصرے ،گھیراؤ اور سرچ آپریشن عالمی برادری کے لیے خطرے کا باعث ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم کےناقابل تردید شواہد پرمبنی ڈوزیئرجمع کرائے۔بھارت کو تسلیم کرنا چاہیے کہ کارروائیوں کے ذریعے تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ کیا جا سکتا۔
خیال رہے گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 900 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو مجاہدین کے ساتھ رابطوں کے جعلی الزامات لگا کر گرفتار کیا گیا ، تاہم بھارتی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے 700 نوجوانوں کی گرفتاری ظاہر کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کریک ڈاؤن کشمیری پنڈت کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع ہوا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل پر حملے کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا ایران کو مشوہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں ایران کو مشورہ دیا ہے
نومبر
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین الابیض شہر میں جاری جنگ
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی فوجی ذرائع کے مطابق، سوڈانی فوج نے مصر اور لیبیا
نومبر
چین کے صدر سے بائیڈن کی ملاقات کا امکان
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کی ویب سائٹ نے باخبر ذرائع کے حوالے
اکتوبر
حماس کے پاس صہیونی قیدی ابھی تک زندہ ہیں
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: تحریک حماس کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ علی العمودی
اگست
پائیدار امن صرف انصاف سے قائم رہ سکتا ہے، دباؤ سے نہیں: السیسی
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی
اکتوبر
نیتن یاہو کو قبول کرنے سے انصاف کی توہین
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دورے کو امریکہ
فروری
صہیونیوں کے خلاف فلسطین کا نیا انتفاضہ تیار
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ایک
فروری
جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے
نومبر