?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری پامالیوں پر دفتر خارجہ دنیا کو بتاتا رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ کسی بھی جبر کے سامنے خواتین خاموش متاثر ہوتی ہیں، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے خواتین کی آزمائش مرد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے کوشش کی اقوام متحدہ کی رپورٹس میں خواتین کے حقوق کا ذکر ہوتا رہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے مبصرین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے رپورٹس جاری کرتے رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کنن پوش پورہ میں ہونے والی بربریت سمیت بے شمار واقعات پر احتساب نہیں ہو سکا، کنن پوش پورہ کے مجرم آج بھی بھارت میں آزاد ہیں، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق پامال کئے گئے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ اگر احتساب ہوتا تو آج مقبوضہ کشمیر میں خواتین پر مظالم نہ ہوتے، خواتین کے حقوق کی پامالی کا مسلسل چلتا جا رہا ہے، کشمیری حریت قائدین نے وطن کی آزادی کیلئے جدو جہد کی جس کے نتیجے میں قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے دنیا بھر میں مقبو ضہ کشمیر کے حوالے حالات بارے آگاہ کیا، بھارت پر کہیں نہ کہیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبو ضہ کشمیر آج ایک نیو کلئیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری پامالیوں پر دفتر خارجہ دنیا کو بتاتا اور آواز بلند کرتا رہے گا۔


مشہور خبریں۔
امریکی صدارتی امیداوار کا نیٹو کو مضبوط کرنے کا عجیب وعدہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نے ایک عجیب تبصرہ
فروری
بھارتی فوجیوں نے989 1سے اب تک 2 ہزار 3سو52 کشمیری خواتین شہیدکیں
?️ 25 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج دنیا بھر میں” خواتین کے خلاف تشدد کے
نومبر
تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا:برطانوی وزیراعظم
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ
اپریل
یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف
نومبر
نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ
ستمبر
امریکی کانگریس کے نمائندوں کی ٹک ٹاک کو ہٹانے کی درخواست
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی چائنا افیئرز کمیٹی کے رکن نے
دسمبر
امریکہ اور یورپ نے2023 میں کیا پایا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے سال کی عالمی صورتحال کا سرسری جائزہ بتاتا ہے
جنوری
کہاں قید رکھا گیا اور جیل میں کیسا سلوک ہوا؟ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ساری روداد سنادی
?️ 7 اکتوبر 2025عمان: (سچ خبریں) سابق سنیٹر مشتاق احمد خان نے اسرائیلی فورسز سے
اکتوبر