🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری پیٹرولیم مومن آغا نے کہا ہے کہ ملک میں مقامی گیس کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔میڈیا کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت اجلاس سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک کا درآمدی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) پر انحصار بڑھ رہا ہے اور مقامی گیس کی پیداوار کم ہو رہی ہے اس پر کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالقادر نے کہا کہ ایل پی جی غریب آدمی کا فیول ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان نے بتایا کہ اوگرا نے اس ماہ کے لیے ایل پی جی گھریلو سیلنڈر کی قیمت 3007 روپے مقرر کی ہے، ملک میں کچھ مقامات پر ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی بھی اطلاعات ہیں، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں متعلقہ صوبوں کی انتطامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔
مومن آغا کا کہنا تھا کہ مقامی گیس اور لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے شعبے میں بہت بڑا گردشی قرضہ بن گیا ہے البتہ ایل پی جی میں کوئی گردشی قرضہ نہیں ہے۔
چیئرمین اوگرا نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کے بڑے جہاز لانے پرکام ہو رہا ہے،کراچی پورٹ پر ایل پی جی اسٹوریج بڑھائی جائے گی، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے فورم پر بھی ایل پی جی اسٹوریج پر کام ہو رہا ہے۔
سوئی سدرن حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یومیہ 40 کروڑ مکعب فٹ گیس کمی کا سامنا ہے،گیس فیلڈز سے گیس پیداوار کم ہو رہی ہے، سوئی سدرن کے نقصانات 15 فیصد ہیں جبکہ سوئی ناردرن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے نقصانات 6 فیصد ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایوان بالا سے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس ہوگیا
🗓️ 28 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی حکمت عملی کامیاب، سینیٹ میں اسٹیٹ بینک
جنوری
پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلنے والے نے خود ہی اعتراف جرم کرلیا، رانا ثنااللہ
🗓️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وہ
جولائی
بائیڈن انتظامیہ نااہل ہے: ٹرمپ
🗓️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ہفتے کے روز ایریزونا میں اپنی پہلی
جنوری
آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں یوم تشکر
🗓️ 11 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ملک
مئی
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کا ہاتھ
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کی
جون
کبھی کبھی لگتا ہے کہ شادی ساس کیساتھ ہوئی: کاجول
🗓️ 20 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن نے اپنی ساس
فروری
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
🗓️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
صیہونی حکومت کی جیلوں کو بھرنے کی وجہ سے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے 50 قیدیوں کو
جولائی