معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال

احسن اقبال

?️

نارووال (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔

نارووال میں سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ ہونےکے قریب تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے معرکہ حق میں عظیم فتح ملی، افغانستان سے ہونے والی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے، مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں، معرکہ حق کے بعد معرکہ ترقی کی کامیابی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہیں، ملک انتہا پسندی اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مشہور خبریں۔

مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست: شبلی فراز کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

?️ 23 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی

لبنانی مزاحمت امریکاور اسرائیل کو شکست دینے کے لئے تیار ہے: عبدالباری عطوان

?️ 10 اگست 2025لبنانی مزاحمت امریکاور اسرائیل کو شکست دینے کے لئے تیار ہے: عبدالباری

الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کر لی

?️ 15 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہورہائیکورٹ میں ووٹر لسٹوں میں غلطی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے

7 ہفتوں کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس کل طلب

?️ 11 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل

ہم یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی

?️ 18 مئی 2022سچ خبریں:  یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ

ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار

?️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا

عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے