معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔ وزیراعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح ہے، فیلڈمارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔

بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاک بنگلادیش تعلقات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے، بنگلادیش سےتجارت اورسفارتی تعلقات بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عظیم فتح ہے، الحمداللہ پوری دنیانے دیکھا کہ ہم نے بھارت کو شکست فاش دی، افواج پاکستان نے دلیری، بہادری اور شجاعت کے باعث بھارت کا غرور کو خاک میں ملایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ افواج کی بہترین ٹریننگ، ائیرفورس اور ائیرچیف نے بھارت کو گھمنڈ پاش پاش کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے قیادت کی، انہوں نے پوری دنیا کو دکھایاکہ کسی جنگیں لڑی جاتی ہیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق مشترکہ اعلامیہ آگیا۔ عمل کیسے کرنا ہے اس پر آج گفتگو ہوگی ۔ غزہ میں جلد سیز فائر ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ قرض پر قرض لے کر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ عالمی برادری ماحولیاتی فنانس کے وعدے پورے کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب میں 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ 4100 دیہات تباہ، ایک ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئیں ۔ گرین انرجی اور متبادل توانائی پر منتقلی کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو نقصان

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:سویڈن اور لتھوانیہ کے درمیان زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کو

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

?️ 7 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی

حکومتی اخراجات پر آئی ایم ایف کی پابندی سیلاب سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہے

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا

امریکی وزیر دفاع کورونا کا شکار

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ایسوسی

تل ابیب اور ریاض کی ایک نئی کہانی

?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:جو بائیڈن نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات

سندھ ہائی کورٹ سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو راحت ملی

?️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے نان ایکسپورٹ انڈسٹری

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی

یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی

?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے