معاون خصوصی کی عوام سے ماسک پہننے اور ویکسین لگوانیں  کی گزارش

کورونا کیسزبڑھے تو ہنگامی صورتحال ہوسکتی ہے: فیصل سلطان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر  ایک بار پھر عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور ویکسین ضرور لگوائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ترلائی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر دی جانے والی سہولیات اور ویکسین کا جائزہ لیا۔معاونِ خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ 2 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں کمی آنے لگی ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 40 افراد انتقال کرگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح چار فی صد سے زائد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار167 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 312 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 22 فیصد ہو گئی۔

مشہور خبریں۔

سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلاؤ، عالمی ادارہ صحت کا ‘ایک اور تباہی’ کا انتباہ

?️ 18 ستمبر 2022سندھ: (سچ خبریں) سندھ میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں

تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

?️ 22 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ

کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز

?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:مغربی کنارے میں واقع الخلیل شہر کے خلاف صیہونی جارحیت کے

روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے کے باعث یورپی

صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش

?️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے

عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی

?️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے

الجزائر کے صدر کا دورۂ چین

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: چین کے دورے کے دوران الجزائر کے صدر نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے