🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین سے کہا ہے کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر سے معتلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔
اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے واضح کیا کہ ’ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہوجائے گا‘۔
خیال رہےکہ وفاقی دارالحکومت ان دنوں وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے میں آنے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کرنے میں تاخیر کے باعث شدید قیاس آرائیوں کی لپیٹ میں ہے۔
اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر گفتگو ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم عہدوں پر تعیناتی کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔انہوں نے زور دیا کہ آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے تقرر سے متعلق نوٹی فکیشن پر قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران معاملے کے متعلق سوال پر غیر مخصوص انداز میں واضح جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو ’سول ملٹری‘ معاملات پر بات کرنے کا اختیار ہے۔آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کے تقرر کے معاملے کے علاوہ کابینہ اجلاس میں رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی ہے.کابینہ کے اجلاس میں افغان شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے گئی۔
مشہور خبریں۔
ملک میں سیاسی استحکام کیسے آئے گا؟؛ شاہ محمود قریشی
🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے
اگست
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک نئے شہادت طلبانہ حملے کی غیر مصدقہ خبر
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایک فلسطینی شہری
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون پر امارات کے صدر کا عجیب و غریب جواز
🗓️ 5 اپریل 2023امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا
اپریل
لبنانی بچوں پر صیہونی جارحیت کے تباہ کن اثرات؛یونیسف کی زبانی
🗓️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:یونیسف نے جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کی جارحیت کے
مارچ
امریکہ کو پابندیوں کے بجائے انسانی حقوق کے اپنے گھناؤنے حالات سے نمٹنا چاہیے
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:روسی سفارتخانے کے پریس ترجمان نے روس کے اپوزیشن سیاستدان ولادیمیر
مارچ
آئی ایم ایف انصاف سے پیش نہیں آرہا، پاکستان کو بدترین بحران کا سامنا ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی مالیاتی
مارچ
امریکہ چین سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے؛چینی میڈیا کا دعویٰ
🗓️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ
مئی
آزاد کشمیر میں ووٹنگ کا پر امن سلسلہ جاری ہے
🗓️ 25 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) انتخابات میں 45 براہ راست انتخابی نشستوں کے لیے
جولائی