?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی نقصانات سے نجات دلانے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے آج لاہور کا دورہ کیا جہاں شہر آمد پر کور کمانڈر لاہور نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کے ہمراہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کو بجلی اور گیس کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سمیت مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
فورم کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات اور کچے کے علاقے میں آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جبکہ فورم نے غیر قانونی طور پر غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے زور دیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ پاکستان کو مختلف طریقوں سے ہونے والی چوریوں کی وجہ سے درپیش معاشی نقصانات سے نجات مل سکے۔
فورم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور گرین پنجاب کے اقدامات پر جاری پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے اثرات سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہیں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں آرمی چیف نے لاہور میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
چار گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران جنرل عاصم منیر نے مختلف شعبوں میں آنے والی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے پیش نظر ملک کے روشن مستقبل کا عندیہ دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ اور پاکستان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر تجارت اور برطانیہ کے نائب وزیر تجارت
جولائی
لکی مروت؛ شدت پسندوں کا حملہ، امن کمیٹی کا جوان جاں بحق
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) لکی مروت کے گاؤں بیگو خیل پر شدت
مئی
فیصل واوڈا الیکشین کمیشن کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئے
?️ 8 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نو منتخب سینیٹر
غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے کسی بھی طرح کےنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی:حماس
?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی
اگست
مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے سایے میں دبتے پاکستان کے اندرونی مسائل
?️ 25 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ہمارے خطے کے اردگرد ہونے والی جنگوں کی
جون
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، اداکاروں کا اظہارِ مذمت
?️ 7 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے
اپریل
صیہونی جیلوں کی کہانی،رہا ہونے والے فلسطینیوں کی زبانی
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں
نومبر