?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صنعتی ترقی کے حوالے سے ورکنگ گروپ کی سفارشات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت ملکی صنعتی ترقی پر نجی شعبے کی قائم کردہ کمیٹی کے پہلے جائزہ اجلاس میں کیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، جام کمال خان، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، وزیر اعظم کے مشیر محمد علی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور ثاقب شیرازی کی قیادت میں صنعتی ورکنگ گروپ میں شامل صنعتکاروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صنعتی ترقی کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں جن کو وزیر اعظم نے سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں، ملکی صنعتی ترقی کیلئے نجی شعبے کی تجاویز کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔
وزیر اعظم نے کاروباری برادری کی جانب سے صنعتی ترقی کیلئے عرق ریزی سے تیار کی گئی تجاویز کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تجاویز کا بغور جائزہ لینے کے بعد عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری نے مشکل وقت میں حکومتی پالیسیوں کا ساتھ دیا اور ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں معاونت کی، اللہ کے فضل و کرم سے ملک کی معاشی سمت بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہےمگر ملکی ترقی کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی۔
اجلاس کو پاکستان کی صنعتی ترقی اور ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے پالیسی تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس میں ملکی صنعت کی مسابقت میں اضافے کیلئے خطے کے ممالک سے موازنہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ان تجاویز کو سراہتے ہوئے معیشت کے دیگر شعبوں کے حوالے سے سفارشات کے ساتھ ان تجاویز کو ملا کر قومی پالیسی فریم ورک میں شامل کرنے اور متعلقہ حکام کو ان پر عملدرآمد کیلئے تفصیلی جائزے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک
?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا
فروری
غزہ میں قحط اور بھوک کی وجہ سے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی موت
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں غزہ کی پٹی میں
فروری
وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
اکتوبر
60 لاکھ یمنی بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے کے بارے میں یونیسیف کا انتباہ!
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ظالمانہ محاصرے کے 9 سال بعد اقوام متحدہ نے
مئی
افغان خواتین کے امور کے لیے امریکی نمائندہ مقرر
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:افغان نژاد امریکی سفارت کار رینا امیری کو امریکی محکمہ خارجہ
دسمبر
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
چیلنج ہے کہ تمام حکومتی جماعتیں مل کر 10سیٹیں بھی جیت جائیں تو ہم سمجھیں گے جیت گئے: اسد قیصر
?️ 5 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا
اکتوبر
انسانی حقوق کے پرانے ڈرامے کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:عالمی میدان میں ہمیشہ انسانی حقوق کے تحفظ کا دعویٰ کرنے
اگست