?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے تمام ریاستوں کو ہدایات جاری کرتے وہئے اس بات کی تاکید کی ہے و اشیاء خوردنی کی قیمتوں پر کنٹرول کریں اور خلاف ورزی کرنے والے حکام اور تاجروں کے خلاف کڑی کاروائی کریں اور بحران میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ غذائی اشیا کی قیمتوں اور رسد/ طلب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ سال کے چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔اجلاس میں متعقلہ وفاقی و صوبائی وزرا، سیکریٹیز، چیف سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے وہاں مارکیٹ کمیٹیاں تحلیل کرنے اور اچھی ساکھ اور بازار کے معاملات کو ہینڈل کرنے والے افراد پر مشتمل نئی باڈیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ادھر دفتر وزیراعظم سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’اگر قیمتوں کی فہرست پر عمل درآمدات نہیں کیا جاتا تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔
اس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری قیمتوں کی فہرست پر عمل درآمد اور اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کا مؤثر کردار یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بنیادی اشیا کی دستیابی یقینی بنانے کے علاوہ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپورشین (یو ایس سی) انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تمام آؤٹ لیٹس پر بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں۔
انہوں نے وزارت تحفظ قومی خوراک کو یہ ٹاسک بھی دیا کہ وہ گندم اور چینی جیسی بنیادی اشیا کا پیشگی انتظام یقینی بنانے کے لیے مسقبل کی ضروریات پر جلد از جلد جائزے کا کام مکمل کرے۔
ساتھ ہی انہوں نے تمام چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے فعال اور مؤثر کردار کے ذریعے قیمتوں سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقنی بنائیں اور کسی قسم کی لاپروائی دکھانے والے افسران کے خلاف فوی کارروائی کی جائے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ جنوری 2021 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے 14.6 فیصد کے مقابلے 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح رواں مالی سال کے جولائی سے جنوری کے درمیان سی پی آئی 8.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 11.2 فیصد سے کم تھا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تازہ اعداد و شمار کی بنیاد پر مقابلے میں سی پی آئی میں کافی کمی دیکھی گئی، اس کو یہ بھی بتایا گیا کہ چینی، انڈے اور پیاز کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے نے استحکام ظاہر کیا۔
اجلاس میں مختلف اضلاع میں ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر قیمتوں کے فرق کی تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ گندم کی سرکاری ریلیز کی صورتحال سے متعلق بریف کیا گیا۔
مزید یہ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہول سیل اور ریٹیل کی سطح پر قیمتوں میں فرق مارکیٹ کمیٹیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔لہٰذا یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکمرانی میں موجود 2 صوبوں میں موجودہ مارکیٹ کمیٹیوں کو فوری ختم کیا جائے اور جب تک قابل لوگوں پر مشتمل نئی کمیٹیاں تشکیل نہیں پاتیں تمام ذمہ داریاں ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے حوالے کی جائیں۔
اجلاس کے شرکا کو ضروری شے کی قیمت کنٹرول میں رکھنے کے لیے چینی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا، ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ملز میں کیمروں کی تنصیب کے عمل میں تیزی لائی جائے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) چینی کے تحت وصول کیے جانے والے سیلز ٹیکس کی تفصیلات صوبائی حکومتوں ک فراہم کرے گی تاکہ نظام کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ میسیجز کے ریپلائیز تھریڈ کی صورت میں پیش کرنے کا امکان
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی جانب
مارچ
عوام نے سہیل آفریدی کو لاہور کے گلی کوچوں میں گھومنے کا نہیں، خدمت کا مینڈیٹ دیا ہے۔ امیر مقام
?️ 26 دسمبر 2025مردان (سچ خبریں) وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ایران کی قدس فورس کے کمانڈر کی اسرائیل کو کھلی دھمکی
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے
اپریل
دمشق میں بم دھماکہ
?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے
مارچ
قومی اسمبلی کے سپیکر افغانستان میں لینڈینگ سے پہلے ہی واپس
?️ 8 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کے
اپریل
ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر خیبرپختونخوا رہیں۔ فیصل واوڈا
?️ 1 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا
دسمبر
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا
?️ 5 جولائی 2022وزیرستان:(سچ خبریں)قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن
مئی