?️
لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ہم اسے کامیاب بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، چین کی ہمارے خطے میں خاص دلچسپی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کی جانب خاص توجہ دی ہے، صوبے میں بہترین ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں انہوں نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، صدر مملکت نے کہا کہ پاک-چین اقتصاری راہدری (سی پیک) سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش
اپریل
امریکی لیبر مارکیٹ میں سیاہ فام خواتین ساختی نسل پرستی کا شکار
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کو امریکی لیبر مارکیٹ
فروری
ترکی میں اقتصادی بحران پر سیاسی تناؤ کا اثر
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: ان دنوں ترکی میں ہر کوئی اکرم امام اوغلو کے
مارچ
غزہ میں سب سے بڑی انسانی تباہی
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جنگ کے دوبارہ
اپریل
صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی
جون
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
جے جے وی ایل کے مالک سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
?️ 7 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ (جے جے وی ایل) کے
فروری
پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے:منیر اکرم
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد/اقوام متحدہ (سچ خبریں) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب
اکتوبر