?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل یقین اورعزم وہمت کی بے مثال گواہی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان ایک خودمختار مملکت اور اہم ایک آزاد قوم ہیں، جس پر رب ذوالجلال کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے، پیشہ ورانہ لیاقت کی حامل اور شوق شہادت کے جذبے سے سرشار بہادر افواج، صنعت، علم و ہنر اور کھیلوں سے لے کر ہر شوبہ ہائے زندگی میں پاکستان کے قابل شہری اپنی محنت سے نئے جہان آباد کررہے ہیں اور پاکستان کی شان بڑھا رہے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا اور ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستی کا عمل جاری ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج، پولیس، ایف سی اور رینجرز سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بے مثال ہمت، جرات اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں، جنہیں میں دل کی اتاہ گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔


مشہور خبریں۔
کل ملک بھر میں پیٹرول نہیں ملے گا
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن میں
نومبر
کینیڈا میں ٹرمپ، نیتن یاہو اور بین گوئیر کے پتلے کو دی گئی پھانسی
?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں:کینیڈا کے شہر مونٹریال میں فلسطین کے حامیوں نے، امریکی
مئی
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
بائیڈن کی انتخابات سے دستبرداری
?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی مدت ختم ہونے میں
جولائی
امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے گا
?️ 22 اگست 2025امریکہ ۵۵ میلین سے زائد غیر ملکیوں کے ویزوں کے جانچ کرے
اگست
افغانستان میں ایک ترک شدہ امریکی اڈے کا دورہ، انتہائی سخت اذیتوں کی کہانی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک طالبان کمانڈر نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ
اکتوبر
غزہ میں متعدد صیہونی قیدیوں کی خودکشی کا پردہ فاش
?️ 4 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی جہاد
جولائی
اسرائیل کی جنوبی لبنان سے پسپائی میں تاخیر، مزاحمت کی قوت اور صہیونیوں کی غلط فہمی
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے طویل المدتی قیام
جنوری