مشیر خزانہ نے بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے سے متعلق خبردار کردیا

شوکت ترین کا ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی اور تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں جس سے والے سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو  ایک بار  پھر  بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم نے اتنا اضافہ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم کم اضافے پر راضی ہوئے ہیں۔

انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوگا  جتنا آئی ایم ایف چاہتا تھا۔

واضح رہےکہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردیا تھا۔ تا ہم مشیر خزانہ ایک بار پھر عوام کو بجلی اور تیل کی قیمتوں کے اضافے سے خبردار کر دیا اور ان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

پی پی کا نئی حکومت میں وزارتیں نہ لینے کا اشارہ

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق صدر و شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے نئی

75% امریکی واشنگٹن کے طرز عمل سے غیر مطمئن

?️ 1 اپریل 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق چار میں سے تین امریکی

پاکستان بطور ایٹمی طاقت امت مسلمہ کیساتھ کھڑا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

?️ 17 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں

یوکرین کے بعد غیر ملکی فوجی کہاں جائیں گے؟امریکی اخبار کی زبانی

?️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ان غیر ملکی فوجیوں کی اگلی

اسرائیلی حکومت کے ساتھ سیاسی مذاکرات کے لیے لبنان پر امریکی دباؤ جاری ہے

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف ملک کے اصولی موقف اور اس

پی ایل او نے بستیوں کی تعمیر پرکیا امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن PLO کےقومی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی

امریکی سینیٹر کی بائیڈن انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید ؛ وجہ ؟

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: ترقی پسند امریکی سینیٹر نے بھی ایک مشترکہ قرارداد کے

نوبل سے سیاسی کینڈی تک؛ فیفا نے ٹرمپ کے لیے امن انعام کیوں ایجاد کیا؟

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نوبل امن انعام سے محروم رہنے کے بعد،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے