?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل نو اور نہروں کی تعمیر کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروا دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلے کی نقل عدالت میں پیش کی، عدالت نے سی سی آئی کا فیصلہ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سی سی آئی نے پانی کی دستیابی کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا ہے، جس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر نہروں کی تعمیر ہورہی تھی، وہ معاملہ ختم ہوگیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ کینالز کا معاملہ اتفاق رائے کے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی نامزدگی سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ سے وفاقی رکن کے لیے شفقت حسین واڈھو کا نام تجویز کیا ہے، سندھ حکومت 2015 سے وفاق کو سندھ سےوفاقی رکن کی تقرری کے لیے لکھتی رہی ہے، تاہم وفاق نے سندھ حکومت کی تجویز کو نہیں قبول کیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ سندھ سے وفاقی رکن کی تعیناتی سے متعلق عدالتی احکام پر تاحال عمل کیوں نہیں کیا گیا؟
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دینے کے لیے مہلت طلب کرلی۔
عدالت نے کہا کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم سے مستقبل میں یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کیا جاسکتا ہے، ترمیم میں سندھ کی جغرافیائی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے، ایسی صورتحال میں قومی یکجہتی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی رکن کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایگزیکٹو آرڈر اور عدالتی احکام کے مطابق وفاقی رکن سندھ سے ہی بنانا ہے، سی سی آئی نے ایک ذیلی کمیٹی بنائی ہے۔
عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
یوکرائن میں سیاحوں سے پیسے لوٹنے والا صہیونی گروہ گرفتار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:یوکرائنی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت
اگست
کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ
اپریل
امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو
جولائی
حقائق کو پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے:معید یوسف
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف
ستمبر
گوگل کا جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان
?️ 16 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے صارفین
جون
غزہ جنگ صہیونی ریاست کی ہمہ گیر ناکامی کا آئینہ:حماس
?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:حماس نے کہا کہ غزہ جنگ اسرائیل کی ہر سطح
جولائی
نیتن یاہو کی نئی شرائط پر صیہونیوں کا عدم اطمینان
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے صہیونی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
جولائی
بھارت کو اندازہ نہیں، ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ترین ہے، دفاعی تجزیہ کار
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے بھارت کو
اپریل