?️
لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچایا، کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، کوئی مانے یا نہ مانے وہ تین میں نہ تیرہ میں ہیں، دھاندلی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں دو بیانیئے چل رہے تھے، ایک بیانیہ کشمیر کے لیے جانیں دینے والوں سے متعلق تھا، اس بیانیے میں مودی کا دہشت زدہ چہرہ بے نقاب کرنا تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس بیانیے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ دوسری طرف قومی سلامتی کو پارہ پارہ کرنے کا بیانیہ تھا۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری نے انتشار کی پنیری بونے کشمیر کے دورے کیے، کل ثابت ہو گیا کشمیری وزیراعظم عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتے ہیں، آزاد کشمیر الیکشن میں پوری قوم نے حساس معاملات پر زہر اگلنے والی زبان کو دیکھ لیا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نے نوٹ کو عزت دو کے نعرے کو یکسر مسترد کر دیا، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں تھی، محترمہ ہوش کے ناخن لیں، عوام کی رائے کو قبول کر لیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ شاہی خاندان کا ایک ذاتی ملازم حلقوں میں پھرتا رہا، وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑا ہو کر اپنا سیاسی قدبڑھانے کی کوشش کرتا رہا، پنجاب میں گوجرانوالہ کے سوا کسی جگہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، اپوزیشن اپنے مفاد کے لیے ملکی مفادات کو داؤ پر لگاتی رہی، کشمیریوں نے منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کے ساتھ وفا داری نبھائی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل نہیں کرتی، پی ٹی آئی کشمیر کا مسئلہ ہر عالمی فورم پر لے کر جائے گی، کشمیریوں کو ترقی کرتا نیا کشمیر مبارک ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری سمجھ دار اور باشعور قوم ہے، کشمیریوں کو سلام کہ وہ ہمیشہ اپنے کاز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے لیے غزہ جنگ کے فوائد
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن کے چینل 12 نے خبر
جولائی
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک
دسمبر
جنوبی یمن میں امریکی سفیر کیا کر رہا ہے؟
?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:صنعاء میں یمنی پارلیمنٹ نے کل ایک بیان جاری کیا جس
اگست
روس کے ساتھ سکیورٹی مذاکرات میں یورپ کی موجودگی ضروری ہے:یورپی یونین
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
دسمبر
ریاض، چین اور عرب دنیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کا میزبان
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی میزبانی میں 10ویں چین-عرب ورلڈ بزنس کانفرنس شروع
جون
پاک افواج نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی۔ آصف زرداری
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ
مئی
امریکہ کی شام میں اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:شام نے تصدیق کی ہے کہ شامی حکومت کی شبیہ کو
جنوری
برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مارچ 2021کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا
مارچ