مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

حنیف عباسی پرویز اشرف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں مل کر میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑنے پر اتفاق کر لیا ہے، اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کا وفد راجا پرویز اشرف کی رہائش گاہ پہنچا، جہاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان تفصیلی مشاورت ہوئی۔ (ن) لیگ کی جانب سے وفد میں حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی راجا پرویز اشرف اور نیئر بخاری نے کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں ایک فارمولا طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حلقے میں عام انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کا امیدوار دوسرے نمبر پر آیا تھا، وہاں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی جبکہ جن حلقوں میں (ن) لیگ دوسرے نمبر پر تھی، وہاں پیپلز پارٹی ان کی حمایت کرے گی۔

وفاقی وزیر اور (ن) لیگی رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ یہی فارمولا اس سے پہلے بھی ضمنی انتخابات میں کامیابی کے ساتھ اپنایا گیا تھا اور اب دوبارہ اسی پر عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ایوان بالا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ایک دوسرے کی اتحادی ہیں اور ضمنی انتخابات میں بھی مل کر کامیابی حاصل کریں گی۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا

?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز

بائیڈن نے یوکرین کے لیے 1 بلین ڈالر کی سیکیورٹی امداد مختص کی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:      امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ

تجارتی جنگ خود امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ہے:چین

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک سخت بیان میں امریکہ

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے حکومتی اقدامات کا آغاز

?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بیرونی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی پریشانیوں کو مد

امریکہ اور اسرائیل کے خلاف روس کا تازہ ترین موقف

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ پر اسرائیل کو

دنیا پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے: منیراکرم

?️ 7 اکتوبر 2021نیویارک (سچ خبریں) پاکستانی سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت 

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ایشیائی امور کے تجزیہ کار سید رضا صدر الحسینی نے

سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی

?️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ  نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے