?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) نے شہبازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا اور سابق صدر و قائد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کی قیادت سونپی جائے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے پارٹی کو وقت نہیں دے پا رہے اور ان کی مصروفیت کی وجہ سے پارٹی کو تنظیمی طورپر نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مصروفیات کے سبب وقت کی کمی اور پارٹی کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر شہباز شریف کو صدر کے منصب سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں قائدین نے احسن اقبال کی وفاقی وزیر بننے کے بعد پارٹی کی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نہ نبھانے کی شکایات بھی کیں۔
شکایات کے پیش نظر احسن اقبال کو بھی پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان ہے اور ان کی جگہ خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ(ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں پارٹی قائد نواز شریف کو صدر بنانے کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر رانا ثنااللہ کی زیر قیادت منعقد جس میں نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔
قرراداد کے متن میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کو 2017 میں ایک سازش کے تحت نااہل کیا گیا اور مسلم لیگ(ن) کی صدارت سے جبری طور پر محروم کیا گیا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ آج سازشی آرڈرز اور جعلی سزائیں اپنے انجام کو پہنچ چکی ہیں اور ہم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہیں۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں Schultz کی چانسلر شپ کا خاتمے
?️ 12 دسمبر 2024سچ خبریں: آسٹریا کے اخبار اسٹینڈرڈ نے ایک مضمون میں لکھا ہے
دسمبر
الحیا نے حماس کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مزاحمت اور فلسطین کی آزادی پر زور دیا
?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سربراہ خلیل الحیا نے حماس کے قیام
دسمبر
جنگ بندی کی نئی تجاویز پر حماس کا ردعمل
?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
اپریل
الجولانی کی صہیونی ریاست سے تعلقات بہتر بنانے کی پیشکش
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن کری میلز نے انکشاف کیا
اپریل
سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے:انصاراللہ
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج
فروری
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
?️ 17 مئی 2021بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے
مئی
’اچھی‘ عدالت میں ٹرائل ہو تو عمران خان جلد رہا ہو جائیں گے، عارف علوی
?️ 11 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
خلیل الحیا: جارحیت کے خاتمے کے لیے حقیقی ضمانتیں ہونی چاہئیں
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ صیہونی
اکتوبر