مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں۔ گورنر سندھ

کامران ٹیسوری

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایران پر اسرائیل نے حملہ کر کے مسلمانوں کی قوت کو للکارا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے کہا تھا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ہم نے افغان بھائیوں کی بہت مدد کی مگر اب بس بہت ہو گیا، آپ ہماری سرزمین پر دہشتگردی کریں اور ہم چپ رہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں سے مقابلہ کر رہے ہیں، مسلمانوں کو نہ چھیڑو، اگر چھیڑو گے تو ہم چھوڑیں گے نہیں، فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جب بھارت نے ہمیں چھیڑا تو ہم نے بھارت کو کہیں کا نہ چھوڑا۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں آہستہ آہستہ کھل کر بتا رہے ہیں، افغان بھائی بہن اپنی حکومت کو سمجھائیں کہ پاکستان نے اس وقت دروازے کھولے جب ساری دنیا نے بند کر دیئے، بڑے بڑے علماء پاکستان کے مدرسوں سے پڑھ کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو بتایا کہ ہمارے لوگوں کو شہید کرنے والے افغانستان میں چھپے بیٹھے ہیں، ہم نے وہ مزہ چکھایا کہ دہشت گرد اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، فیلڈ مارشل نے وہ مزہ چکھایا کہ انکی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندو کو وہ مزہ چکھایا کہ یاد رکھیں گے، ہم نے افغانستان سے حالات اچھے رکھنے کی کوششیں کیں مگر انہوں نے ایسا نہیں چاہا، ہم نے بھائی چارے میں بہت کچھ کیا مگر افغان حکومت نے دہشتگردوں کو پناہ دی۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ مزہ چکھایا تھا کہ وہ اپنی کمین گاہ سے بھاگے، چیف مارشل عاصم منیر نے دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان کی فوج کس قدر مضبوط فوج ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے شہادت پاکر دنیا میں مثال قائم کی، قوم جذبہ ایمان سے سرشار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے ٹھکانے چھوڑنے پر مجبور ہیں، حکومت اور فیلڈ مارشل معاشی استحکام کی کو شش کر رہے ہیں، ہم نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو تاریخی سبق سکھایا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

مشہور خبریں۔

ایران، امریکہ، میدان جنگ یا مذاکرات کی میز؛ کس نے کیا پایا، کیا کھویا؟

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان چودہ نکاتی مفاہمتی یادداشت نے جنگ

پنجاب اسمبلی میں 5 اراکین اسمبلی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

?️ 8 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)پنجاب اسمبلی کے ‘متنازع’ اجلاس میں جمعرات کو پی ٹی آئی

جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی ضمانت منظور

?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین

یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی

?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں:  یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری

امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے

?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی

امریکہ کے ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی سلامتی کی حکمت عملی پر تنقید کی

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ کے بعض ممتاز ڈیموکریٹس نے ٹرمپ انتظامیہ کی قومی

شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید

?️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور

نیٹو کی دشمنانہ پالیسی ہمیں سلامتی کے اقدامات پر مجبور کر رہی ہے:روس

?️ 19 جولائی 2025 سچ خبریں:کرملین نے نیٹو کی روس مخالف پالیسیوں کو دشمنی قرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے