مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے

?️

روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ آمد ہوئی۔ عمران خان نے روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر روجھان سے بہاولپور بھی جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی روجھان آمد ہوئی جہاں پر کمشنر ڈیرہ غازی نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔

عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔سیلاب سے ہونے والے نقصان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہو گا۔پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرناچاہیے۔ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ،ملکر مشکل سے نمٹیں گے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھردانیاں فراہم کی جائیں۔

اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں۔اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے، اگر ڈیم بنے ہوتے تو سیلاب آنے پر بھی دو تین سال تک لوگوں کو نقصان نہیں ہوتا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وفاقی حکومت ہر طرح سے مدد کےلئے حاضر ہے۔

ہفتہ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی اتھارٹی نے ایک فلسطینی سماجی کارکن کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کردیا

?️ 25 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی اتھارٹی نے ایک فلسطینی سماجی کارکن نزار

مغرب پابندیوں کے ذریعے طاقتور حریفوں کو ختم کرنا چاہتا ہے: لاوروف

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:    روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اتوار کو

فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید

سیکڑوں امریکی صحافیوں کا صیہونی حکومت کا اصلی چہرہ سامنے لانے کا مطالبہ

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:سیکڑوں امریکی نامہ نگاروں اور صحافیوں نے فلسطین کے ساتھ امریکی

انوشے اشرف کی رکشہ میں سفر کرنے کی ویڈیو وائرل

?️ 9 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، اداکارہ و میزبان انوشے اشرف کی جانب سے

جس بینچ پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا، اس کے سامنے کیسے پیش ہو جاؤں، فضل الرحمٰن

?️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے

ایران نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ جھکے گا:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر

پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق

?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے