?️
روجھان: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ آمد ہوئی۔ عمران خان نے روجھان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر روجھان سے بہاولپور بھی جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی روجھان آمد ہوئی جہاں پر کمشنر ڈیرہ غازی نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔
عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے۔سیلاب سے ہونے والے نقصان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہو گا۔پی ڈی ایم اے کو نقصانات کا ڈیٹا اکھٹا کرناچاہیے۔ہزاروں ایکڑ زمین اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔سیلاب متاثرین کو مزید امداد کے معاملے پر بات کروں گا۔سیلاب ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے ،ملکر مشکل سے نمٹیں گے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مچھردانیاں فراہم کی جائیں۔
اپنے نمائندوں سے کہتا ہوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جائیں۔اس وقت سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ مستقبل میں 2 ڈیمز لازمی بننے چاہئے، اگر ڈیم بنے ہوتے تو سیلاب آنے پر بھی دو تین سال تک لوگوں کو نقصان نہیں ہوتا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، وفاقی حکومت ہر طرح سے مدد کےلئے حاضر ہے۔
ہفتہ کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ہر طرح سے آپ کی مدد کے لئے حاضر ہے، تمام سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے سندھ حکومت اور وزیر اعلی کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وزیراعظم اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے آپ کی فکرمندی قابل تعریف اور قابل تحسین ہے، عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل ایران پر حملے کرے گا؟ عطوان کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے تل
اپریل
2022 کا امریکی دفاعی بجٹ اسرائیل کو داعش کے نام پر
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: اس ہفتے کے شروع میں، امریکی صدر جو بائیڈن نے
جنوری
تل ابیب اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی گراوٹ
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بلومبرگ ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ تہران اور لبنان
اگست
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
اپریل
لندن ہوائی اڈے کے سیکورٹی افسران کی ہڑتال کی کال
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سکیورٹی افسران نے جون کے
جون
امریکا نے پاکستانی اپوزیشن گروپوں پر دباؤ بڑھا دیا
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس نے بلوچستان
اگست
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
2018 میں ٹرمپ نے نیٹو سےعلیحدگی کا ارادہ ظاہر کیوں کیا تھا ؟
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے انکشاف کیا
اکتوبر