مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے بات چیت ممکن نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہبازشریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ہیں جنہیں ساتھ رہنا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چار جنگیں ہو چکی ہیں جن پر اربوں ڈالر خرچ ہوئے، یہ رقم عوام کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہونی چاہیے تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات چیت چاہتا ہے، لیکن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر دونوں ممالک کے تعلقات استوار نہیں ہو سکتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ تقریب کے دوران وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور قربانیوں کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چند اشعار بھی سنائے۔

وزیراعظم برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے لندن میں 4 دن قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے مطابق وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی غزہ اور لبنان کے خلاف اتنی درندگی کا مظاہرہ کیوں کر رہے ہیں؟

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ اور لبنان میں زیادہ سے زیادہ تباہی

سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے مزید 4 دہشت گرد ہلاک

?️ 22 جولائی 2025قلات: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن

کچھ افراد چمچ دیغ سے زیادہ گرم والی بات کر رہے ہیں

?️ 18 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا

صعدہ جیل اور سعودی اتحاد کا دن دہاڑے جھوٹ

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد نے جمعہ

جنگ کا مستقل خاتمہ صرف ایک شرط پر

?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: محمد الہندی، فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل،

سابق جنرل فیض حمید کے خلاف انکوائری کے نتائج

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض

عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی

جنگ بندی پر حماس کے مثبت ردعمل کے خلاف نیتن یاہو کا کھیل

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ جیسے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے