مسئلہ کشمیر پر سودہ بازی نہیں ہوگی:شاہ محمود قریشی

کشمیر میں انسانی حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے تو کریں گے تاہم کوئی سودے بازی نہیں ہوگی وزیر خارجہ نے ہفتے کو نیویارک میں پاکستان کے مستقل مشن میں پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان بھی موجود تھے۔

انہوں نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کی روک تھام کے لیے آواز اٹھانا تھا اور ہم سیز فائر کے اعلان کی صورت میں اپنے پہلے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اس اجلاس میں ہم نے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے متفقہ لائحہ عمل طے کیا اور اسی لائحہ عمل کے تحت ہم نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطینیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے میں گہری مماثلت ہے، کشمیریوں کو بھی فلسطینیوں کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آج یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، اگر کوئی باعزت طریقے سے بات کرنا چاہے تو کریں گے لیکن کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، ہمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کلچرل ڈپلومیسی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان کی ترقی کے لیے ادا کیے گئے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران توقع کی جارہی تھی کہ زرمبادلہ کی شرح انتہائی کم ہو گی لیکن اقتصادی ماہرین کے تجزیے کے مطابق ملکی زر مبادلہ کی شرح میں 47 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے کوشاں ہیں اور انتخابی اصلاحات کے ذریعے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن میں حصہ لینے کا حق دینا چاہتے ہیں، ان اصلاحات کا مقصد آپ کو مزید بااختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا ایجنڈا عوامی نوعیت کا ہے میں بطور وزیر خارجہ یہ سمجھتا ہوں کہ مؤثر خارجہ پالیسی کے لیے اقتصادی ترقی کا ہونا بہت ضروری ہے اور اقتصادی ترقی کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے سیاحت اور تجارت کے فروغ کے لیے ای ویزہ کا آغاز کیا ہے، وزیر اعظم سیاحت کے حوالے سے نئی پالیسی بنا رہے ہیں جس سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

پاکستانی کمیونٹی نے وزیر خارجہ کو نیویارک میں خوش آمدید کہتے ہوئے فلسطین کے مظلوم شہریوں کے لیے بھرپور کوششوں کو سراہا اور فلسطین کے امن سفارتی مشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

مشہور خبریں۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان

?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے

?️ 12 نومبر 2025 دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے امریکی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے: فرخ حبیب

?️ 11 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے

امریکی حکومت مادورو اور ان کی اہلیہ کی حفاظت کی ذمہ دار 

?️ 3 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے اٹارنی جنرل طارق صعب نے ملک کے صدر نکولس

کیا اسرائیل شمالی غزہ پر حملہ کرے گا ؟

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف قابض

555 دن؛ غزہ میں دنیا کی شرمندگی کی کہانی

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: کل، غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ نسل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے

?️ 19 جون 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال

?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے