مزید ٹیکس نہیں لگائیں جائیں گے

شوکت ترین

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  بجٹ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے نظام کی بحالی پر غور کریں گے جب کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کا سراغ ٹیکنالوجی کی مدد سے لگائیں گے اور انہیں جیل میں ڈالا جائے گا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائے گا، ٹیکس چوری کرنے والوں کا جدید ٹیکنالوجی اور بجلی کے بلوں سے سراغ لگایا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں زراعت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل مین کے معاوضے کو کم کیا جائے گا، گردشی قرضہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ معاشی بہتری کا عکاس ہے، کسان دوست پالیسیوں کے باعث زراعت کے شعبے میں ترقی ہو رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعظم نے معیشت کے لیے بڑے فیصلے کیے، روپے کی قدر میں اضافے کےلیے ترجیحی اقدامات کیے گئے، معیشت کی بحالی میں کورونا کے باعث مشکلات آئیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود تعمیراتی شعبے کی بحالی کو ممکن بنایا، اقتصادی بہتری کے لیے معاشی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی، معیشت میں بہتری کے ساتھ معصولات میں بھی اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو بحال کیا، حکومت نے ریوینیو میں اضافہ کیا، اس سال ریکارڈ 4 ہزار ارب سے زائد ریوینیو جمع کیا گیا، تعمیراتی شعبے سے منسلک 40 سے زائد صنعتوں کو فعال کیاگیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ہماری ترجیح ہے، معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

کہیں ہم خانہ جنگی کی طرف تو نہیں بڑھ رہے؟اسد قیصر کی زبانی

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی

جرمنی میں ہوائی اڈوں پر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:ہیمبرگ، کولون/بون اور ڈسلڈورف کے ہوائی اڈوں پر بہت سی منسوخی

کیا امریکہ پاکستان کی ثالثی کا احترام کرے گا؟ پاکستان میں ایرانی سفیر کا سوال 

?️ 11 اپریل 2026سچ خبریں:پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے

آنروا کے خلاف صہیونی اقدامات پر سخت ردِعمل کا مطالبہ

?️ 24 جنوری 2026سچ خبریں:انسانی حقوق کے ایک ممتاز کارکن نے مقبوضہ القدس میں آنروا

کراچی انڈسٹریل پارک کو ماڈل خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کا فیصلہ

?️ 3 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری عبدالعلیم خان نے

جبران باسل کی اسرائیلی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر تنقید

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: لبنان کی قومی آزاد تحریک کے سربراہ جبران باسیل نے اپنی

وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں میں کروڑوں مالیت کی سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں میں کروڑوں روپے مالیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے