?️
اسلام آباد (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد مری میں داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا ٹویٹ کے مطابق مری میں داخلے پر 17 جنوری تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔17 جنوری تک کوئی گاڑی مری میں داخل نہیں ہوسکے گی۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات جانے پر عائد پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع کر دی گئی۔ سیاحوں کے ان مقامات تک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، صرف مقامی آبادی کو نقل و حرکت کی اجازت ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں امدادی کارروائیاں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکومت پنجاب کہا کہنا ہے کہ تمام سیاح مری اورگردونواح میں سفرنہ کریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ جبکہ سانحہ مری کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک واقعہ ہے، کہا گیا کہ عام سی برفباری تھی جو معمول میں ہوتی ہے، یہ عام برفباری نہیں بلکہ جمعہ کی رات برفانی طوفان آیا، جھیکا گلی، کلڈنہ اور باڑیاں کے درمیان یہ واقعہ ہوا، برفانی طوفان سے15 سے16 درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے، نتھیا گلی میں 5 فٹ سے زیادہ برف پڑی، اس علاقے میں پیدل چلنا بھی ناممکن ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 گاڑیوں میں لوگ موجود تھے، جن میں ہیٹر چلائے گئے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث لوگ بےہوش ہوئے اور پھر اموات ہوئیں، نمک کا اضافی اسٹاک ہونے کے باوجود وہاں نہیں پہنچایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ جھیکا گلی وہ جگہ ہے جہاں شہباز شریف نے ایک پارکنگ پلازہ منظور کیا تھا، اپنے منظور نظر شیخ عنصر کو ٹھیکا دیا گیا لیکن آج تک پارکنگ پلازہ نہیں بنا، اگر پارکنگ پلازہ ہوتا تو شاید 600 گاڑیاں وہاں پارک ہو جاتیں۔


مشہور خبریں۔
فوجی اہلکار کے تل ابیب سے رباط کے سفر کے خلاف مغرب کا احتجاج
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ
جولائی
افغانستان میں سیاسی ہلچل، آرمی چیف، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو تبدیل کردیا گیا
?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کے حملوں اور امریکا کی سازش
جون
حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے بحال ہوگئے
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت اور اپوزیشن میں اعلیٰ سطح پر رابطے
نومبر
سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19 شکایات سماعت کیلئے منظور
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی
جولائی
ٹک ٹاک میں پہلی بار بڑی تبدیلی
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 7 سال
جولائی
’مائی ری‘ کی آخری قسط میں کم عمر جوڑے کی طلاق دکھانے پر شائقین برہم
?️ 9 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) کم عمری کی شادی اور کم عمری میں بچوں
اکتوبر
عرب، ایران اور ترکی کی مثلث اسرائیل کے مشرق وسطیٰ منصوبے کے خلاف کھڑی ہوسکتی ہے: المیادین
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: مصری سیاستدان حمدین صباحی نے المیادین کے خصوصی پروگرام "فی
جولائی
حکومت سے کسی کا ہاتھ نہیں ہٹا
?️ 27 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
دسمبر