مری علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ  مری  علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً 200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا،مری میں کافی تعداد میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں  لوگ اب بھی مری جانا چاہتے ہیں مگر ہم انہیں نہیں جانے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل رہے ہیں اور بچے بھی ان کے ساتھ ہیں، لوگ سیلفیاں بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد ریسٹ ہاؤسز میں مفت میں رہ سکتے ہیں، لوگ مری میں پھنسے ہوئے ہیں اور مزید لوگ مری جانا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کونہیں جانے دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  علاقے سے 700 گاڑیاں نکال لی گئی ہیں اور تقریباً  200 گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں چند گھنٹوں میں نکال دیاجائےگا۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دو ہیلی کاپٹر تیار ہیں مگر موسم ایسا ہے اس میں ہیلی کاپٹرکا رسک نہیں لیا جاسکتا، شام 7 سے 8 بجے تک راستے کھل جائیں گے۔ شیخ رشید نے مری میں 19 سے 20 افراد کی اموات کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ مری میں بارش اور برف کی وجہ سے بہت سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے: فوادچوہدری

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے

غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ

?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انتھونی

نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان

ترکی کی کون سے کمزوری عراق کے ہاتھ میں ہے؟

?️ 24 جون 2023سچ خبریں:عراق کے آبی وسائل کے وزیر نے عراق میں پانی کے

دنیا میں اناج کی قلت کا ذمہ دار روس ہے: یورپی یونین

?️ 6 جون 2022سچ خبریں:  یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے

زیلنسکی کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: ولادیمیر زیلنسکی، صدر یوکرین، نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر روس

نیتن یاہو کے دفتر کے خلاف 5 تحقیقاتی مقدموں کی تفصیلات

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم بنجمن

وفاقی حکومت کا سندھ میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اعلان

?️ 27 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے  کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے