?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا، دوران ملاقات بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
مریم نواز شریف نے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تعلقات تعلیم، سیاحت، زراعت، اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ماریشس سفیر کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو اکانومی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں، انہوں نے پیداواری کاشت میں ماریشس کی قائم کردہ ٹیکنالوجی اور چینی کی صنعت میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
مریم نواز شریف نے پنجاب کے سیاحت کے شعبے میں ماریشس سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور منسوکرمباکس کو نوجوانوں کی ترقی اور منشیات کے خلاف انتھک کاوشوں کو سراہا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ماریشس ہائی کمشنر کو تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، انسانی سرمائے کی ترقی، بالخصوص اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں، تعاون کے مواقع موجود ہیں، زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز، اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد نوجوان کو سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت میں بدل رہے ہیں، حالیہ برسوں میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے، پنجاب زرعی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل فارماسیوٹیکل اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس میں شاندار مواقع سے بھرپور ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کلائمیٹ ریزیلنٹ ویژن ایکشن پلان گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جنگلات کے تحفظ، سبز نقل و حمل اورگرین توانائی کی طرف بتدریج منتقلی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے، اندرون لاہور، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالیمار گارڈنز، نور محل اور دیگرمذہبی سیاحتی مقامات بھی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں، پنجاب نے تباہ کن سیلاب کے چیلنج کا پامردی سے سامنا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے، گنے کی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن میں ماریشس کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔
جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر منسوکر مباکس نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لائیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے برطانیہ سے موصول ہونے والے فنڈ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکمراں جماعت پاکستان (پی ٹی آئی) نے رواں
فروری
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
میں نے صدارت کے پہلے 100 دنوں میں کوئی غلطی نہیں کی؛ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 1 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے
مئی
عباس ملیشیا کا فلسطینی سماجی کارکن نزار بنات کا قتل، ہزاروں فلسطینیوں نے مظاہرے شروع کردیئے
?️ 26 جون 2021غزہ (سچ خبریں) عباس ملیشیا کی جانب سے فلسطینی سماجی کارکن نزار
جون
نیتن یاہو مزاحمتی تحریک کے خلاف جنگ کو وسعت دینے سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہو جنہیں عدالتی بغاوت کی وجہ سے ان دنوں بڑے
اپریل
کیا غنوچی ترکی کے لیے ختم ہو گیا ہے؟
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: سابق ترک صدر عبداللہ گل حالیہ دنوں میں ملک کے
نومبر
روس اور شام کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے روسی وزیر
دسمبر
بھارت میں سڑک چوڑی کرنے کے بہانے400 سال قدیمی مسجد شہید
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد میں مقامی انتظامیہ کی
جنوری