?️
فیصل آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورِ حکومت کی کوئی آڈٹ رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے، اس آڈٹ رپورٹ کو کرپشن کر کے اسپین جانے والے مونس الہٰی نے شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر بھی مالی سال 2023ء اور 2024ء لکھا ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پرویز الہٰی کے دور کی ہے، یہ آڈٹ رپورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے پاس اب تک نہیں پہنچی ہے، سوال وہ پوچھتے ہیں جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور کے پہلے سال میں 12.1 ارب روپے کی جعلی رسیدیں سامنے آئی تھیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن کی لمبی کہانی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مختلف اضلاع کے دورے کر رہی ہوں، پنجاب کے متعدد شہر ورلڈ بینک سے مل کر ری ویمپ ہو رہے ہیں، نشیبی علاقے جو پانی میں ڈوبتے ہیں، ٹھیک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے لیے خوشخبری ہے، میٹرو پر جولائی سے کام کر رہے ہیں، نجی اسپتال صحت کارڈ کا بہت غلط استعمال کرتے ہیں، زچگی کا بل 3 گنا بنا دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے جنسی تشدد کی چونکا دینے والی رپورٹ
?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بین الاقوامی
مارچ
تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب
اگست
ایران کے سنگین جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیل میں اسکول بند، ایمرجنسی نافذ
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:صیہونی حکام نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے پیش نظر مقبوضہ
جون
ارمنستان کی جانب سے امریکی تجویز مسترد
?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:ارمنستان نے امریکہ کی 100 سالہ نگرانی میں زنگزور راہداری
جولائی
صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے
?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ
اکتوبر
اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی
مئی
شہبازشریف کی عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا
?️ 11 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے
نومبر
بن گوریون ایئرپورٹ پر غیر ملکی پروازوں کی معطلی سے ہونے والے نقصان پر اسرائیلی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اقتصادی حلقوں نے پیر کے روز تل
مئی