?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کریں گی۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ بہت بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے، تمام ادارے دن رات کام کر رہے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مون سون کا چار ماہ کا سپیل آیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپ بند کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں، بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ریلیف کیمپوں میں ہی سکولز قائم کیے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب سیلاب متاثرین کے بڑے ریلیف پیکیج کا جلد اعلان کریں گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مریم نواز کے دوروں کے حوالے سے سوال کے متعلق کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے دوروں کے دوران ایک طرف انتظامیہ پرچیک اینڈ بیلنس رہتا ہے اور دوسری جانب وہ کھانا ،ادویات، جانوروں کے چارے اور ریسکیو سے متعلق ضلع کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لیتی ہیں۔
عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ کی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز کے بارے میں بتایا کہ مریم نواز کی تصویر سے بہت سے مخالف کو تشویش اور انہیں ڈر لگتا ہے، کیوں کہ انہوں نے اپنی محنت سے بہت سے لوگوں کی محبت سمیٹ لی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر راشن بانٹ رہی ہے تو کوئی اور فلاحی کام کررہی ہے تو مریم نواز کا لوگو بنا ہوا ہے، تصویر لگانے کی اجازت نہیں ہے یہ کچھ لوگوں کی جانب سے اوور ڈؤنگ ہورہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ وفوڈ سکیورٹی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے کل تین گھنٹے اجلاس کیا، جس کیلئے پنجاب حکومت اقدامات کررہی ہے کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہوا۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے دریا اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے حوالے سے کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، آج ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک بھی گرفتار کیا گیا، باقی کی بھی تفصیلات منگوا لی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ذوالفقار بھٹو کو 50 سال بعد انصاف مل گیا، اچھا ہو اگر ہمیں جیتے جی انصاف مل جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 7 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ذوالفقار
مارچ
ہم صرف 4 ملین افغانوں کی مدد کرسکتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:ورلڈ فوڈ پروگرام نے اعلان کیا کہ فنڈز کی کمی کی
جون
ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جنوری
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کی طرف سے حضرت عیسیٰ (ع) کی بے حرمتی پر مسیحیوں کا وسیع غصہ
?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں اسرائیلی حکومت کے
اپریل
مسجد اقصیٰ خطرے میں
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:ایک فلسطینی میڈیا سے گفتگو میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ
ستمبر
سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
?️ 20 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور کمیٹیوں نے سعودی عرب کے ابہا ائر پورٹ
اپریل
ملیر کا میدان تو پی پی کے نام رہا، پڑھئے پی ٹی آئی امیدوار کا نمبر
?️ 17 فروری 2021کراچی(سخ خبریں) ضمنی انتخابات 2021 سندھ اسمبلی کے حلقہ ملیر 88 کے
فروری
بجٹ خسارے کی وجہ سے اسرائیلی وزارتوں کی بندش
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے بجٹ
دسمبر