مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے

مراد سعید کی اپوزیشن پر شدید تنقید، لوٹ ماربچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹ مار بچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو نشانہ بناکر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فٹیف قانون سازی کے دوران اپوزیشن نے تحریری این آر او مانگا، پاکستان گرے لسٹ میں گیا ہی ان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی کرپشن بچانے کے لیے آئی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد این آر او کا حصول تھا، چارٹر آف ڈیموکریسی حقیقت میں چارٹر آف ڈکیتی تھا۔وفاقی وزیر نے ن لیگ پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، یہ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں، اپوزیشن اگر بہادر ہے تو جو شخص لندن دوائی لینے گیا ہے اس کو بلایا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ترک خاتون اول کا ہار یوسف رضا گیلانی نے چرایا،توشہ خانہ کی گاڑیاں آصف زرداری کی نظر کردی گئیں۔مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سب سے پہلے اوپن بیلٹ کی بات کی، عمران خان نےمسئلہ کشمیر کے معاملے پر سفیر بن کر آواز اٹھائی۔

مشہور خبریں۔

آذربائیجان میں امریکی سفیر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان میں امریکی سفیر مارک لیبی نے باکو میں

عمران خان دور روزہ دورے پر پہلی مرتبہ سری لنکا پہنچے ہیں

?️ 23 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ

ملکی ترقی کی خاطر حکومت کا پورا ساتھ دیں گے

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا

صیہونی وزیر دفاع کا دعویٰ صہیونی ماہرین کی تنقید اور مذاق کا نشانہ

?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتس کے حماس اور حزب اللہ پر

امریکہ یوکرین جنگ سے منسلک افراد کی جائیداد ضبط کرنے میں مشغول

?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین میں جنگ سے متعلق افراد

کراچی کسی آپریشن پر نہیں آیا ہوں

?️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

سعودی عرب میں حلال انٹرنیشنل نمائش کا انعقاد

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بین الاقوامی حلال نمائش اکتوبر میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے