?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لوٹ مار بچانے کے لئے بیانات دے رہی ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے اپنی سیاست چمکانے کے لیے اداروں کو نشانہ بناکر پاکستان کو نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ فٹیف قانون سازی کے دوران اپوزیشن نے تحریری این آر او مانگا، پاکستان گرے لسٹ میں گیا ہی ان کی وجہ سے ہے، اپوزیشن رہنما اپنی کرپشن اور لوٹ مار بچانے کے لیے بیانات دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مواصلات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنی کرپشن بچانے کے لیے آئی ہے، پی ڈی ایم کے قیام کا مقصد این آر او کا حصول تھا، چارٹر آف ڈیموکریسی حقیقت میں چارٹر آف ڈکیتی تھا۔وفاقی وزیر نے ن لیگ پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابو بچاؤ مہم چلارہے ہیں، یہ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں، اپوزیشن اگر بہادر ہے تو جو شخص لندن دوائی لینے گیا ہے اس کو بلایا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ترک خاتون اول کا ہار یوسف رضا گیلانی نے چرایا،توشہ خانہ کی گاڑیاں آصف زرداری کی نظر کردی گئیں۔مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سب سے پہلے اوپن بیلٹ کی بات کی، عمران خان نےمسئلہ کشمیر کے معاملے پر سفیر بن کر آواز اٹھائی۔


مشہور خبریں۔
یمنیوں کا اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:صنعاء میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے یمنیوں کی بڑی
اپریل
صیہونی خاندان: قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ ایک معاہدے تک پہنچنا ہے
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مغربی ایشیا کے امور
جون
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کے انہدام میں تیزی
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:نئے سال کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کے
فروری
ٹکا; افغانستان کا نجات دہندہ یا ترکی کے اثر و رسوخ کو بڑھانے کا آلہ؟
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر اپنی جغرافیائی
مارچ
ڈالر کی اڑان جاری
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) امریکی ڈالر نے روپیہ کے کس بل نکال دیئے، اوپن
جون
انگلینڈ اپاچی ہیلی کاپٹر یوکرین بھیجنے کے لئے تیار
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:ایک انگریزی اشاعت نے اس ملک کی وزارت دفاع کے ذرائع
جنوری
روس اپنےاہداف پر قائم
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا کہ
جولائی
صہیونیوں کا جنوبی لبنان کے عیسائیوں پر حملے کا منصوبہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے دور میں صیہونی حکومت
مارچ