?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی عمارت پر دہشت گردوں کے قبضے کو 15 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا جب کہ مسلح ملزمان ہتھیار ڈالنے اور یرغمال افراد کو رہا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں زیر حراست دہشت گردوں نے عمارت کو قبضے میں لے کر تفتیش کاروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور اپنی باحفاظت افغانستان منتقلی کا مطالبہ کیا تھا جب کہ رات گئے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے زیر انتظام چلائے جانے والے حراستی مرکز میں عسکریت پسند لاک اَپ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
پیر کے روز بھی بنوں میں صورتحال کشیدہ رہی، پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے بنوں کینٹ کو گھیرے میں لیے رکھا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی، ایک بیان میں ترجمان ٹی ٹی پی نے کہا کہ اس کے ارکان نے سی ٹی ڈی کے عملے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔
عسکریت پسند گروپ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے لوگوں نے اپنے ویڈیو بیان میں محفوظ راستے کا مطالبہ کیا لیکن غلطی سے افغانستان کا ذکر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے رات بھر سرکاری حکام سے بات چیت اور مذاکرات کیے اور ان سے کہا کہ وہ قیدیوں کو جنوبی یا شمالی وزیرستان منتقل کریں، لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ تاحال اس سلسلے میں کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور مسلح ملزمان ہتھیار ڈالنے اور سی ٹی ڈی مرکز بنوں میں یرغمال افراد کو رہا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشیدہ صورتحال اب بھی جوں کی توں برقرار ہے اور اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، انہوں نے بتایا کہ وہ طالبان کی اعلیٰ قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے رات طالبان کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی لیکن اب تک کی بات چیت نتیجہ خیز اور سود مند ثابت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اس بات کی تصدیق کی کہ بنوں سی ٹی ڈی احاطے میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار مارے گئے اور کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لیے حکومت نے انہیں سنجیدگی سے مصروف رکھا۔
ضلع بنوں میں صورتحال کشیدہ ہے جب کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کینٹ ایریا کو سیل کر دیا ہے اور مکینوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 15 گھنٹے گزرنے کے باوجود علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل ہے۔
بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں زیر حراست دہشت گردوں نے عمارت کو قبضے میں لے کر تفتیش کاروں کو یرغمال بنا لیا اور اپنی باحفاظت افغانستان منتقلی کا مطالبہ کیا۔
گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور یرغمال افراد کو چھڑانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں سے مذاکرات جاری ہیں جبکہ آپریشن کے لیے پاک فوج اور پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں۔
بنوں کے ایک رہائشی نے بتایا کہ چھاؤنی کے علاقے میں گولیاں چلنے اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے متضاد رپورٹس شیئر کیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی عمارت پر باہر سے حملہ کیا۔
تاہم بیرسٹر سیف نے ان تمام خبروں کی تردید کی اور کہا تھا کہ حراست میں لیے گئے کچھ ’دہشت گردوں‘ نے سیکیورٹی اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تھی۔
ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں مبینہ طور پر ایک عسکریت پسند نے ایک سیکیورٹی اہلکار پر بندوق تان کر اسے پکڑ رکھا ہے۔
مبینہ عسکریت پسندوں نے افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کیا، ایک اور مبینہ عسکریت پسند کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی قید میں 8 سے 10 سیکیورٹی اہلکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فدائین کے نام سے مشہور ان کے وہ 35 ساتھی جنہیں حراست میں لیا گیا تھا، وہ آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فضائی راستے سے ان کی افغانستان روانگی یقینی بنائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے جیل توڑ دی ہے اور سیکیورٹی اہلکار ہماری قید میں ہیں اور اگر ہمیں محفوظ راستہ فراہم کیا گیا تو انہیں باحفاظت رہا کر دیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان نے آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے آمدورفت کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا
ستمبر
سعودی ولی عہد کی جانب سے ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی
مئی
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے
جولائی
احساس راشن کارڈ کے ذریعے غریبوں کوسبسڈی دیں گے: وزیراعظم
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس راشن
دسمبر
اسرائیل کا یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹمز بھیجنے کا دعویٰ مسترد
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزارت خارجہ نے اپنے سفیر کے یوکرین کو پیٹریاٹ
جون
پاکستان اور ایران کی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ ملک
اپریل
پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا
?️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں) پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال
جون
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا نام ای سی ایل سے خارج
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا نام ایگزٹ
جولائی