محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کریں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہ کی جائے، علی امین گنڈاپور

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام محکمے روڈ میپ پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات اُٹھائیں، عوامی منصوبوں کی تکمیل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے، روڈ میپ پر عملدرآمد کرنے میں کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے روڈ میپ تقریب سے خطاب میں کہاکہ خراب گورننس کے باعث کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوگا، میں نے وزیر اعلی بنتے ہی اسکولوں میں فرنیچر پورا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں فرنیچر پورا نہ ہونے کی بڑی وجہ خراب گورننس ہے، سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑا ہے، اسکولوں کی کرسیاں سیاسی جلسوں میں استعمال ہوتی ہے، اب ذمہ داروں پر ذمہ داری عائد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ روڈ میپ منصوبے میں سزا اور جزا کا عمل ہوگا، روڈ میپ کی ہر مہینے نگرانی کروں گا،خراب کارکردگی پر کسی کو ہٹانے میں پھر صفائیاں نہیں دوں گا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ کسی کو ہٹاؤں تو صفائیاں دینی پڑتی ہے، اب روڈ میپ میں ہر کسی کی کارکردگی نمایاں ہوگی،کسی کی سفارش نہیں مانوں گا، خراب کارکردگی والوں کے خلاف کاروائی ہوگی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے روڈ میپ تقریب سے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ نے خطاب میں کہاکہ جہاں پر سیکورٹی سسٹم پر سمجھوتا ہوتا ہے تو عوام متاثر ہوتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے تمام اداروں کو اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صوبے کی ترقی پر اثر انداز ہورہی ہے، جس ادارے کا جتنا اختیار ہےاس کے مطابق دہشتگردی کےخاتمہ میں کردارادا کریں، خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے دو سال کے لئے روڈ میپ جاری کردیا ہے، تقرریاں تبادلے کارکردگی بنیاد پر ہونگے۔

چیف سیکریٹری نے کہا کہ پراونشل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہوگا اور منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری ہوں گے، روڈ میپ میں بروقت ٹاسک پورا کرنے والے اہلکار و محکمے کو انعام دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی سو فیصد فراہمی، 250 بنیادی صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، حکومت روڈ میپ کے تحت دس ہزار خصوصی افراد کو وظائف دے گی، اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی لائی جائے گی۔

چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ہزار پھلدار، بیس لاکھ جنگلی زیتون کی قلم جاری کی جائے گی، نیو پشاور ویلی میں 14 ہزار رہائشی پلاٹس تیار کیے جائیں گے، اور ایک لاکھ روپے سے کم آمدنی والے گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

غزہ کے 60 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں:شامی وزیر خارجہ

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں اس ملک میں

کیا ٹرمپ ونزوئلا میں عراق جیسی مداخلت دوبارہ شروع کر سکتے ہیں؟

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی ونزوئلا کے حوالے سے نئی پالیسی

بین الاقوامی فوجداری عدالت مغرب کا آلہ کار 

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی

بندرگاہوں پر پھنسے سامان کی کلیئرنس کا اصولی فیصلہ

?️ 28 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی زیر صدارت

پاکستانی حجاج ابھی تک بلا تکلیف

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے

سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی

برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ

?️ 18 اکتوبر 2025برمنگھم پولیس کا اسرائیلی ٹیم کے مداحوں کے داخلے پر پابندی کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے