?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغانوں کو ملک چھوڑنے کی نئی ہدایت جاری کی ہے، جس کے بعد ہزاروں افراد سرحد کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سرکاری افسر مہراللہ نے بتایا کہ ہمیں محکمہ داخلہ سے ہدایات ملی ہیں کہ تمام افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جائے۔
چمن کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر حبیب بنگلزئی نے کہا کہ جمعہ کے روز چمن بارڈر پر تقریباً 4 سے 5 ہزار افراد واپسی کے منتظر تھے۔
افغانستان کے صوبہ قندھار میں پناہ گزینوں کی رجسٹریشن کے سربراہ عبداللطیف حکیمی نے بتایا کہ ’ہمیں جمعہ کے روز افغانوں کی واپسی میں اضافے کا علم ہے‘۔
گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران لاکھوں افغان جنگوں سے بچنے کے لیے پاکستان آئے، اور 2021 میں طالبان حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھی لاکھوں افغان پاکستان پہنچے تھے۔
2023 میں شروع ہونے والی جبری واپسی کی مہم کو اپریل میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا، جب حکومت نے لاکھوں افغانوں کے رہائشی اجازت نامے منسوخ کر دیے تھے اور متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ ملک نہ چھوڑیں تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ جبری واپسی طالبان حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ایک کوشش ہے تاکہ وہ سرحدی علاقوں میں شدت پسندی کو قابو میں لائیں۔
2023 سے اب تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افغان پاکستان چھوڑ چکے ہیں، جن میں صرف اپریل 2025 سے اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افغان شہری ملک چھوڑ کر گئے ہیں۔
یہ مہم ان 8 لاکھ سے زائد افغانوں کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے پاس عارضی رہائشی اجازت نامے ہیں، جن میں سے کچھ پاکستان میں پیدا ہوئے یا دہائیوں سے یہاں مقیم ہیں۔
سیکیورٹی اور معاشی مسائل کے شدت اختیار کرنے کے باعث بہت سے پاکستانی اب افغان مہاجرین کی میزبانی سے تنگ آچکے ہیں، اور اسی وجہ سے یہ مہم عوامی حمایت حاصل کر رہی ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
گزشتہ سال پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ایک دہائی کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوئیں اور حکومت اکثر افغان شہریوں پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔
ایران نے بھی افغانوں کی جبری واپسی کی ایک بڑی مہم شروع کی ہے، جس کے تحت اب تک 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کو سرحد پار بھیجا جا چکا ہے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی کیوں لڑ رہے ہیں؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: مسلمانوں کے خلاف ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ کرنے کے
نومبر
اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر
?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
صیہونیوں کے سعودی عرب دوروں کی تعداد میں اضافہ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:ایک صہیونی سیاح اپنی گاڑی کے ساتھ متحدہ عرب امارات سے
اگست
امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر خارجہ کے درمیان گفتگو
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج
جون
مقاومت برقرار رہے گی، حکومت کو اسرائیل سے لڑنے کے بارے میں سوچنا چاہیے: لبنانی نمائندہ
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ نے زور دے
اکتوبر
ھآرتض: اسرائیل نے گزشتہ ماہ 1000 فلسطینی بچوں کو قتل کیا
?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار ہاریٹز نے ہفتے کے روز اعتراف کیا ہے
جولائی
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
?️ 19 ستمبر 2025اقوام متحدہ: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں
ستمبر
آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز
?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
مئی