🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ سے ملاقات ہوئی جس دوران دونوں نے ، پاک چین تعلقات کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق محسن نقوی نے چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا، چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت کی۔
اس کے علاوہ پاک چین تعلقات کےفروغ اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے سی پیک اور دیگر منصوبوں پرکام کرنے والے چینی انجینئرز اور عملے کے سیکیورٹی پلان پر بھی بریفنگ دی، چینی سفیر نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ چین سے دوستی کا رشتہ مضبوط ہوا ہے، چینی صدر، وزیراعظم اور اعلیٰ قیادت نےہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے جامع اور مؤثر ایس او پیز بنائے ہیں، اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کے لیے الگ فورس ایس پی یو بنائی جارہی ہے، پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کوشش ہے کہ کسی چینی شہری پر ذرہ بھربھی آنچ نہ آئے۔
انہوں نے بتایا کہ پاک چین کی لازوال دوستی میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، ایسی کسی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
بعد ازاں چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے دوست ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل نے موساد کے نئے سربراہ کی شناخت ظاہر کردی
🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈیوڈ بارنی کو یوسی کوہن کی جگہ
مئی
یوکرائنی فوج میں عجیب و غریب انفیکشن کا پھیلاؤ
🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:روسی پارلیمانی کمیشن کی سربراہ یارووایا نے مزید کہا کہ یوکرین
اکتوبر
محرم الحرام کے دوران پاک فوج طلب
🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے محرم الحرام کے دوران پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
اگست
سندھ کے اعتراض کے باوجود چولستان کینال کا منصوبہ ایکنک کو ارسال
🗓️ 21 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے کم ازکم 3
اکتوبر
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی مالی سال 2023 کے دوران پاکستان میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
🗓️ 13 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال آئی
ستمبر
غزہ کی حمایت میں استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے مظاہرہ
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے عوام نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت
جون
مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں
🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں: بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی
اگست
برطانیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگایا
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:انگریزی اشاعت کے مطابق برطانوی شہریوں کے ٹیکس محصولات کو غزہ
نومبر