محسن نقوی کی افغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کابل میں اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے اہم ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا افغان وزارت داخلہ آمد پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے خیر مقدم کیا ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصا انسداد دہشت گردی و دراندازی و کالعدم تحریک طالبان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک افغان سرحد کی موثر مینجمنٹ، منشیات کی روک تھام اور سرحد پار نقل و حرکت کو منظم کرنے کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی ،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے وطن واپسی کے عمل پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان پرامن بقائے باہمی، استحکام اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دہشت گردی کے فتنہ کے خاتمہ کیلئے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں فساد اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں ، ملکر روکنا ہو گا، پاکستان افغانستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے کئی دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی بے لوث مہمان نوازی کی، شہریوں کی قانونی طور پر آمد کے دروازے کھلے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کو بھیNPT میں شامل ہونا چاہیے:ایران

?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںاقوام متحدہ میں ایران کی نائب مندوب نے عالمی برادری سے

کردستان اسرائیل کو تیل فروخت کرتا ہے

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:  عراق میں حزب اللہ کے فوجی ترجمان جعفر الحسینی نے

پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند

?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس

وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا

عراق کے ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی

?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز نیٹ ورک نے اعلان کیا کہ عراقی مزاحمت نے

سعودی اتحاد کی الحدیدہ جنگ بندی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے

مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ 20 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ صیہونی حکومت

کابینہ نے الیکٹرانک بائیکس، رکشوں کے لیے قرضوں کی منظوری دے دی

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے