?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشرے کے تمام طبقات سے محرم الحرام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی یقینی بنانے کی اپیل کر دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران اسلام آباد میں 181 جلوسوں اور 965 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، تمام مجالس اور جلوسوں کا سکیورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے ماہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کا حکم دیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سیف سٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کیلئے درجاتی حصار ہوں گے، جامع ٹریفک پلان تمام امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے مقامات کی جیو ٹیگنگ مکمل کر لی گی، اشتعال انگیز مواد کیخلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے پینے کے انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے، اہلکاروں کی شفٹ میں تعیناتی کی جائے تاکہ انہیں آرام کا وقت میسر ہو اور وہ مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فول پروف سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے قریبی رابطہ رکھا جائے، ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے ڈی سی جی، ڈی آئی جیز، تمام ایس پیز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی۔
مشہور خبریں۔
کابل حملوں میں طالبان کا سینئر کمانڈر ہلاک
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: کل منگل کابل میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے
نومبر
یحییٰ سنور کا فلسطینی قوم اور دنیا کی اقوام کے نام اہم پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
ستمبر
طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے صہیونی
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے بالآخر 15 ماہ بعد اعتراف کیا کہ
جنوری
آئی ٹی برآمدات کے متعلق فیصل جاوید کا بڑا بیان
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء
جنوری
شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 28 جون 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر
جون
روسی جوہری حملے کے خطرے کے بارے میں امریکی افواہیں
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی حکام اور اس ملک کا میڈیا بارہا گزشتہ دنوں میں
اکتوبر
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہید کا گھر تباہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں داخل ہونے
ستمبر