?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کے دوران صحافی رضوان غلزئی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ ’اب بھی کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح یہ احتجاج ملتوی ہوجائے، اس پر کیا کہیں گے؟‘، اس کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی بتایا اور اب بھی بتا رہا ہوں کہ ہمارا اختیار عمران خان کے پاس پے، اگر کسی نے بات کرنی ہے تو عمران خان سے بات کرے، نہ ہی میرے بات کرنے کا کوئی فائدہ ہے اور نہ ہی مجھ سے بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔
قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی چوک پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ظاہر ہے ان سے بات چیت ہو رہی ہے، اب بھی علی امین گنڈاپور سے رابطہ ہوا ہے اور ان کو بار بار سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں نہیں اور ان کا ارادہ کچھ اور لگتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پہلے ہی بہت سی حدود کراس کر چکے ہیں اب اگر مزید حد عبور کی گئی تو انتہائی قدم اٹھائیں گے، ہمیں سخت قدم لینے پر مجبور نہ کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج میں افغان شہری شامل ہیں، علی امین گنڈا پور نے مختلف قبائل کو مسلحہ ہو کر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کیلئے آنے کا کہا، علی امین گنڈا پور کے جلوس سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی ہے، 80 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، اس تمام تر صورتحال کی ذمہ داری تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہیں کیونکہ وہی اس جتھے کی قیادت کررہے ہیں جو اسلام آباد پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے احتجاج کا مقصد ایس ای او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے لوگ احتجاج کررہے ہوں تو علیحدہ بات ہے لیکن یہاں پر افغان شہری احتجاج میں شامل ہیں، علی امین گنڈاپور وزیراعلی ضرور ہیں لیکن جب وہ دھاوا بولیں گے املاک کو نقصان پہنچائیں گے تو پھر اس کی قیمت ان کو ادا کرنا پڑے گی، ان کو پہلے بھی مشورہ دیا اور اب بھی دیتے کہ اپنے عزائم سے پیچھے ہٹ جائیں اور مزید لائن کراس نہ کریں۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا مقروض
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے مطابق کوئی
جنوری
شرح سود میں کمی کی توقع: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 723 پوائنٹس کی زبردست تیزی
?️ 26 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کا رجحان
اپریل
اسرائیل کا کاغذی گھر محاصرے میں
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کو ایک زمانے میں جنگ کے بعد غزہ
اگست
سعودی آرامکو پر حملے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سعودی ٹھکانوں اور جدہ میں آرامکو
مارچ
امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر
اگست
ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے
مارچ
نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے
?️ 20 اکتوبر 2025 نیتن یاہو جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے
اکتوبر
ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی
?️ 17 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ایک مشترکہ
اپریل