?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ میرے لیڈر کی ایک جھلک سے سارا سسٹم خوفزدہ ہے، اتنا خوف کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جارہی تھی لیکن آج نہیں دکھائی گئی، لیڈر نے آنا تھا تو یہ گھبرا کر دوڑ گئے، دیکھیں! تصویر کس طرح وائرل ہوئی۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہوئی کہ ہمارے لیڈر عمران خان کی ایک جھلک سے سارا سسٹم اتنا خوفزدہ ہے کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھائی جارہی تھی ، بانی پی ٹی آئی نے کیا کرنا تھا کہ براہ راست کاروائی نہیں دکھائی گئی، لیڈر نے آنا تھا تو گھبرا کردوڑ گئے بھاگ گئے ، اس کا جواب ان کو دینا چاہیے، ہم تو بڑے جوش میں تھے کہ اتنے عرصے بعد قوم نے جس آدمی کی آواز پرجیل میں غیرموجود لوگوں کو آگے کیا ،دیکھیں عمران خان کی تصویر کس طرح وائرل ہوئی ہے، لوگ تصویر دیکھ کر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، اگر نظر آجاتے تو پتا نہیں ان کو کیا خوف تھا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزراء اور حکومت سے ووٹ لے کر سینیٹر بننے والوں نے عدلیہ پر حملے شروع کردیئے ہیں، ایسے لوگوں کا کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن عدلیہ کو ٹارگٹ کرلیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے علاوہ دیگر ججز نے بھی خط لکھے، ججز خط سے واضح ہوگیا کہ عدلیہ دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ دھمکیاں دے کر عدلیہ کو دبانے کی کوشش کی جائے گی تو یہ بھونڈی کوشش ہے، عدلیہ کو ایسی پریس کانفرنسز کرکے دھمکیاں دینے والوں کو مثال بنا دینا چاہیے۔
اگر کسی جج کو دھمکیاں دی جارہی ہیں تو ادارے کے سربراہ کو ایکشن لینا چاہئے، ججز ایکشن لیتے ہیں یا لے رہے ہیں بالکل لینا چاہیے اور مثال بنانا چاہیئے۔ عدلیہ کو دھمکیاں دینے والوں کو نااہل کرنا چاہیے، سپریم کورٹ کو اس قسم کی پریس کانفرنس کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔ یہ کیا طریقہ ہوا کہ ججز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام
?️ 8 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام کرتے
فروری
صیہونی حکومت کے خاتمے کے بارے میں ایرانی رہنماؤں کے اظہار خیال
?️ 27 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت علاقے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی
ستمبر
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی
الیکشن کمیشن کوحلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ کرانا چاہیے، سعید غنی
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے میڈیا
فروری
سیاسی کشمکش کے دوران آنکھوں پر پٹی باندھ کر امریکیوں کا مسلسل قتل
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: امریکہ میں آتشیں اسلحے کے حوالے سے حالیہ دنوں میں
جون
لبنان میں صیہونیوں کے دہشت گردانہ منصوبے
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنان کے سابق وزیر نے پارلیمانی انتخابات سے قبل لبنان میں
دسمبر
یمن میں جنگ بندی پر خصوصی مشورہ کا اعلان
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ
اپریل
دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی، باقی ملک کو ریلیف ملے گا
?️ 10 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی
دسمبر