متنازعہ ٹویٹ کا معاملہ، ایف آئی اے کے نوٹسز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے متنازعہ ٹویٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے متنازعہ ٹویٹ کے حوالے سے شکایات اور ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو چیلنج کیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، شکایت کنندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ہونے والے ٹویٹ کا مقصد پاکستان کیلئے یکجا ہونے کا درس دینا تھا، ٹویٹ کا مقصد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کے اہتمام کی ترغیب دینا تھا، ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹ کو سیاسی مخالفین نے توڑ مروڑ کر پیش کیا، سرکاری مشینری حرکت میں آئی، ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے شکایت درج کر دی جاتی ہے، شکایت میں کہا جاتا ہے ٹویٹ سے مسلح افواج کے جوانوں کو بغاوت پر اکسایا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر کی کمپلینٹ ایک کمپلینٹ نہیں بلکہ ٹرائل کے بغیر فیصلہ معلوم ہوتا ہے۔

بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کا درخواست میں کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے درخواست گزاران کو طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے، اس کمپلینٹ اور طلبی کے نوٹسز کا مقصد درخواست گزران کو ہراساں کرنا ہے، اس لیے عدالت کمپلینٹ اور طلبی کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے، درخواست کے زیر سماعت ہونے تک فریقین کو درخواست گزاران کو گرفتار کرنے یا ہراساں کرنے سے روکا جائے، عدالت حتمی فیصلے تک ایف آئی اے انکوائری کو روکنے کا حکم دے۔ بتایا جارہا ہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیئے تھے۔

مشہور خبریں۔

حکومت، تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کو تیار

?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون

عراق میں اسرائیلی جاسوس کے تبادلے کے لیے مذاکرات جاری

?️ 2 فروری 2025سچ خبریں: واللا نیوز ویب سائٹ نے اس حوالے سے خبر دی

نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والی شخصیات میں سے

صدر مملکت سے نگران وزیرقانون کی ملاقات، انتخابات پر تبادلہ خیال، آئین کی بالادستی پر زور

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وفاقی وزیر

صہیونی صحافی کا سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کوششوں کے بارے میں نیا انکشاف

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:ایک صہیونی صحافی امیر بوحبوط نے حزب اللہ کے شہید سیکریٹری

روسی گیس کی خریداری کو نصف کرنے کے بارے میں یورپی یونین کا دعویٰ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:    ایسی صورت حال میں جب ماسکو کے خلاف مغربی

مقتدیٰ صدر کی حامیوں کا سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے اجتماع

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:     مقتدیٰ صدر کی حمایت کرنے والے آج دوپہر سے

پاکستان علماء کونسل نے 14 مئی کو فلسطین تائید کرنے فیصلہ کیا ہے

?️ 12 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے