?️
لاہور(سچ خبریں) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ یواے ای میں شاہ محمود قریشی اپنے ہم منصب بھارتی سے ملاقات کر سکتے ہیں تاہم ابھی تک اس ملاقات کا کوئی بھی ایجنڈا طہ نہیں ہوا اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کشمیر کے موضوع پر دونوں فریقین بات چیت کریں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی یواے ای گئے ہیں، وہاں سے ایران جائیں گے،ان کی ملاقات بھارتی وزیرخارجہ سے ہوسکتی ہے، سفارتی ذرائع اس کی تصدیق کررہے ہیں، اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا طے نہیں ہے، عمران خان کہتے تھے میرے پیچھے دو عرب ملک لگے ہوئے ہیں ، خان صاحب کو بتاتا کون ہے کہ ان کے پیچھے دو عرب ملک لگے ہیں۔
پہلے خبر آئی کہ دونوں ممالک کے انٹیلی جنس افسران ملے ہیں، اگرشاہ محمود قریشی اور بھارتی وزیرخارجہ ملاقات ہوجاتی ہے تو اس میں مسئلہ کشمیر،آرٹیکل 37زیربحث نہیں آئے گا، اس ملاقات میں تجارت دیگر چیزیں زیربحث آئیں گی۔جبکہ چند روز قبل حماد اظہر کو اسی معاملے پر ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کا ذکر آیا ہے کہ انڈیا سے پریشان کن خبر ہے کہ وہاں کوویڈ کیسز اچانک بڑھ گئے ہیں۔
کوویڈ کے حوالے سے کافی گڑبڑ ہورہی ہے، پاکستان میں کوویڈ نیچے آیا پھر تیزی سے اوپر چلا گیا۔پچھلے تین دنوں سے انڈیا میں ہر روز دو لاکھ نئے کیسز آرہے ہیں، 13سو سے زائد لوگوں کی اموات ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خطرہ اپنی جماعت اور حکومت کے لوگوں سے ہے، عمران خان اور جہانگیرترین کے درمیان ناراضی بہت زیادہ ہوگئی ہے،عمران خان خود حکومت میں ہیں، وہ انٹیلی جنس ایجنسیز سے پوچھیں، نام چیک کریں پتا چلے گا کون سے نام ہیں جنہوں نے حفیظ شیخ کیخلاف ووٹ دیا تھا۔
کافی وزراء ایسے ہیں جو وزیراعظم کو جواب دہ نہیں ہیں۔جیسا کہ اب شوکت ترین، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی ودیگر جواب دہ نہیں ہیں۔ شوکت ترین کے حوالے سے بتا دوں، چند ماہ پہلے کہا تھا احتساب نہیں ہوگا،اصلاحات نہیں ہوں گی، معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، این آراو دیا جاچکا ہے، کیونکہ کچھ چیزیں عمران خان کے بس میں نہیں ہیں۔ عمران خان کے بس میں ہے کہ وہ کہہ دیتے ہیں اسمبلیاں توڑ دوں گا، یہ کہہ دینا کہ میں پکڑ کر جیلوں میں ڈال دوں گا۔


مشہور خبریں۔
ایران کے میزائل جواب نے مزاحمتی محاذوں کے اتحاد کو کیسے عملی جامہ پہنایا؟
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقہ پر صہیونی جارحیت کے جواب میں
جون
ایران کی ناکہ بندی اور اس کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ایروانی
?️ 28 اپریل 2026 سچ خبریں:امیر سعید ایروانی، سفیر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اقوام
اپریل
کرمان کی دہشت گردی کی کارروائی پر ترک تجزیہ کار کا نقطہ نظر
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں:ترکی میں ان دنوں غزہ میں اسرائیل کے جرائم کا خوب
جنوری
صیہونیت اپنے کام کے انجام کو پہنچ چکی ہے: اسرائیلی مورخ
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار القدس العربی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مسئلہ فلسطین
مئی
سرنگ کھودنے کا منصوبہ جنرل قاسم سلیمانی ہی کا تھا:حماس
?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے لبنان میں حماس کے نمائندے کے ایک سابقہ
جنوری
حکومت عدلیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی: وزیراعظم
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انصاف کی
ستمبر
سال 2021 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
?️ 27 نومبر 2021نیویارک (سچ خبریں) اگرچہ شیاؤمی اور سام سنگ کا شمار دنیا کی
نومبر
بائیڈن تل ابیب کی شرکت کے بغیر حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں فکرمند
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی این بی سی چینل کے مطابق صدر جو بائیڈن کی
ستمبر