?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ترجیح ہونی چاہیے۔ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں۔
سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کیمپوں میں مقیم متاثرین کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ رحیم یارخان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے علاقوں میں پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
وزیراعلی نے کہا کہ سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو معیاری راشن پہنچایا جائے، ہمیں متاثرین سیلاب تک خود پہنچنا چاہیے، سیلاب متاثرین کو تین وقت کھانا پہنچایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ جہاں کھانا بنانے کی سہولت نہیں وہاں تیار کھانا پہنچایا جائے، متاثرین سیلاب میں دل کھول کر خشک غذائی اشیا تقسیم کرنا چاہیے۔ سیلاب متاثرین کے لیے دسترخوان لگائیں لوگوں کو تین وقت کا کھانا ملنا چاہیے۔
مریم نواز کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے لیے معیاری دودھ کا انتظام کیا جائے، اور متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے، پینے کے صاف پانی کی بوتل ہر سیلاب متاثرہ شخص کے پاس پہنچنا چاہیے۔


مشہور خبریں۔
’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان کی شمولیت پر تنقید، شوبز شخصیات کا ردعمل آگیا
?️ 22 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ حمیرا ارشد نے ’پاکستان آئیڈل‘ میں فواد خان
اکتوبر
کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پر
جولائی
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
عراقی حزب اللہ کے میزائلوں سے بھی صیہونیوں کو خطرہ
?️ 26 جون 2021سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے عراق کےاسلامی مزاحمتی گروپ نجباء کی میزائل
جون
’اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں‘ جج اے ٹی سی اسلام آباد کے ریمارکس
?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی
مارچ
غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں میں
ستمبر
صیونیستی حکومت کا فوجی ریڈیو کی آواز بند کرنے کا حکم
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی حکومت کے جنگ کے وزیر یسرائیل کاتز نے اعلان کیا
نومبر
پاکستان اپنی کرنسی کی قدر میں دوبارہ کمی نہیں کرے گا، فچ
?️ 11 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی
جون