?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔
یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا، میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال میں کسی کو یہ بتانا چاہیے کہ وہ کہاں کھڑا ہے‘۔
فن تعمیر کے شعبے میں مسلسل بہترین کام کرنے والی یاسمین لاری کو پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے، شاندار اسٹرکچر ڈیزائن کرنے کے علاوہ پسماندہ لوگوں کی فلاح و بہبود کی کوششوں نے دنیا بھر میں انہیں پہچان دلائی ہے۔
چند سال قبل سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ایک کمرے کے ہزاروں سستے گھروں کی تعمیر میں مدد کرنے والے آرکیٹیکٹ کا کہنا تھا کہ ’میں غریبوں کے لیے کام کرتی ہوں۔‘
یاسمین لاری پہلے ہی کچھ باوقار ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں، جن میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی سفارش پر برطانوی بادشاہ کی جانب سے 2023 کا رائل گولڈ میڈل فار آرکیٹیکچر بھی شامل ہے، انہوں نے 2020 میں جین ڈریو پرائز بھی جیتا تھا۔
کراچی کے ورثے کے تحفظ میں ان کی خدمات کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ 1996 میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی جانب سے شائع ہونے والی ان کی کتاب ’دی ڈوئل سٹی: کراچی انڈر دی راج‘ کراچی کی نوآبادیاتی تاریخ، اس کے فن تعمیر اور اس کے عوام پر ایک اہم کام ہے۔
وہ تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور متعلقہ حکام کی توجہ سمندر کے کنارے آباد شہر کی قابل ذکر تاریخ کی طرف مبذول کرانے والے پہلے ماہرین ماحولیات میں سے ایک تھیں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا ہر فرد اگر درخت لگائے تو بہت بڑا انقلاب ہو گا
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر
جولائی
اینڈرائیڈ کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی ہو سکتی ہے
?️ 1 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں) اینڈرائیڈ اسمارٹ فون کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے
اگست
غزہ جنگ بندی کی امریکی تجویز کی تفیصلات کا انکشاف
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع نے غزہ میں جنگ بندی پر مبنی امریکہ
ستمبر
چلی کے صدر: اسرائیل غزہ کے باشندوں کی نسل کشی کر رہا ہے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چلی کے صدر گیبریل بوریچ نے اپنے ایک بیان میں
جون
ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد
جون
مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:سوڈان میں گزشتہ مہینوں میں رونما ہونے والے واقعات اور اس
اگست
ایف بی آر ایک بار پھر ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام
?️ 1 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئی ایم ایف کے
جون
اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے: عثمان بزدار
?️ 18 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ
مئی