مالاکنڈ: غداری اور دیگر سنگین الزامات، جوڈیشل مجسٹریٹ کا مراد سعید کی گرفتاری کا حکم

🗓️

مالاکنڈ : (سچ خبریں) مالاکنڈ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غداری اور دیگر سنگین الزامات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ درگئی ریاض اسلم خان نے پی ٹی آئی رہنما سابق وفاقی وزیر مراد سعید کی گرفتاری کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

عدالت نے حکم نامہ میں پی ٹی آئی رہنماء کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

مراد سعید کے خلاف لیویز پوسٹ درگئی میں دفعہ 204 کے تحت غداری اور دیگر سنگین قسم الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر فضل حکیم خان نے پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف مقدمے کے اندراج کے خلاف آج سوات موٹروے اور لیویز لائن مالاکنڈ خاص میں ڈویژن سطح پراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے ڈان نیوز کو بتایا کہ مراد سعید کی گرفتاری کسی بھی صورت قبول نہیں ہے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔

سابق ایم پی اے فضل حکیم یوسفزئی نے کہا کہ کارکن تیار ہیں آج مالاکنڈ میں میں بڑا احتجاج کرنے جا رہے ہیں، مالاکنڈ لیویز اور ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اپنے لیڈر پی ٹی آئی رہنماء  کے لیے نکل آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمیں ڈرایا دھکمایا جا رہا ہے، مراد سعید کا گناہ صرف یہی ہے کہ وہ سوات کے امن کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور سارا ڈرامہ عوام کے سامنے لایا ہے ۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ مراد سعید نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم مزید جنازے اٹھانے کے بجائے آواز اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف درگئی مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے شخص خورشید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: اسپینسر ایکرمین نے ماہنامہ نیشین کے لیے ایک مضمون میں

انگلستان کے ایک علاقے میں مسلمان وزیر کا استعفیٰ

🗓️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: لندن سے حمزہ یوسف برطانیہ کے خطے کے پہلے سینئر سیاستداں

نیتن یاہو کی کابینہ کے پوشیدہ مالی نقصانات کا انکشاف

🗓️ 20 فروری 2024سچ خبریں:Eran Hildesheim ایک مضمون میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کے

افغانستان کی وزارت دفاع نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا

🗓️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے

جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی، عمران خان، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے چیئرمین

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی سیکورٹی کمزور

🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ مطالعاتی مرکز میں کی گئی

روس میں ایپل کی مصنوعات کی فروخت بند

🗓️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی کمپنی ایپل نے اعلان کیا کہ اس نے روس میں

برکینا فاسو میں بغاوت پھر ناکام

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: برکینا فاسو کے فوجی حکام نے کہا کہ برکینا فاسو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے