ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی: وزیر اعظم

راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے بجائے ڈالرزپرتھی۔ ماضی میں عوامی مفادات کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں، غلط فیصلے کیے گئے جس کا نقصان پاکستان کو ہوا۔اصولوں سے ہٹ کر فیصلے کئے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں کی ترجیح پاکستان کے عوام نہیں ڈالرز تھے، پہلے ہمارے ملک کے سربراہ کا  امریکی سربراہ ائیرپورٹ پر استقبال کرتا تھا، ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا رہا، ماضی میں عوامی مفادات کیخلاف خارجہ پالیسیاں بنائیں، اصولوں سے ہٹ کر فیصلےکیے جائیں تو نقصانات ہوتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں 3سال میں معیشت اور کورونا کے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا، مگر دنیا نے کورونا کےخلاف اقدامات پرپاکستان کی تعریف کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوآئی سی میٹنگ کے انعقاد کے لئے وزارت خارجہ کی کارکردگی متاثر کن رہی، آئندہ او آئی سی میٹنگ مزید بہتر انداز میں ہونگی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے افغانستان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں فوری امداد کی ضرورت ہے، وہاں انسانی بحران پیدا ہورہا ہے، یہ بڑا ظلم ہے، عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو طالبان کی حکومت پسند نہ ہو، لیکن وہاں انسان بستے ہیں، ہمیں کسی کو قصور وار ٹھہرانے کے بجائے درست فیصلے کرنے چاہئیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک قانون کی حکمرانی کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہ غریب ہوجاتا ہے اور جس معاشرے میں انصاف ہوتا ہے وہ ترقی کرتا ہے، 60 کی دہائی میں ملک تیزی سےترقی کر رہا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

?️ 8 فروری 2022نوشکی(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے نوشکی میں تعینات فوجی جوانوں سے

وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی اسمبلی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا اعلان

?️ 28 جنوری 2021وزیر اعظم کا قومی اور صوبائی ارکان کے لئے کروڑوں کا بڑا

کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی

?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے

اسرائیل اور امریکہ کے درمیان اختلافات کو حل ہونا چاہیے: گیلنٹ

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی

پنجاب میں کورونا کا قہر جاری، مزید 62 اموات

?️ 8 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کا قہر جاری ہے محکمہ صحت پنجاب

پاور شیئرنگ یا انٹیگریشن؟ سوڈان کے مستقبل کے لیے امریکہ، سعودی عرب اور امارات کا نقطہ نظر

?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سوڈان کے معاملے پر ریاض اور ابوظہبی

کیا غزہ میں انسانی امداد پہنچی ہے؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی عدم آمد درجنوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے