لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے

وزیر اعظم عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کسی حکومت نے بھی کم آمدن والے افراد کی مدد نہیں کی، لیکن ہماری حکومت کی اولین ترجیح کم آمدنی والوں کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینکوں سے گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کے حصول پر بھی کبھی توجہ نہیں دی گئی، پیسے والے افراد تو بآسانی گھر تعمیر کرسکتے ہیں متوسط اور غریب طبقے کے لیے اپنا گھر بنانا انتہائی مشکل تھا، ہم نے 2 سال لگائے اور بینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا، اب متوسط اور غریب طبقے کے لوگ گھر بناسکیں گے، بینکوں نے پہلی بار گھر بنانے کے لیے قرض دینا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کے لیے اپنا گھر بنانا بہت مشکل ہے۔ ہم 4 ہزار اپارٹمنٹس کا منصوبہ ایف ڈبلیو او اور سی ڈی اے کے تعاون سے تعمیر کر رہے ہیں، کچی آبادیوں کو ختم کرکے ہم ان لوگوں کو یہاں منتقل کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ 20 لاکھ کے گھر پر 3لاکھ حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جا رہی ہے۔ 35 ارب روپے حکومت نے سبسڈی کيلئے رکھے ہیں۔
پہلے ایک لاکھ گھروں کیلئے حکومت3لاکھ روپے سبسڈی دے رہی ہے، جب کہ پانچ مرلے کا گھر بنانے کیلئے حکومت 5 فیصد سبسڈی دے گی اور 10مرلے کا گھر بنانے کے لئے حکومت 7 فیصد سبسڈی دے گی۔ ہم نے پہلے انفراسٹرکچر ڈويلپ کرنے کی کوشش کی۔ ماضی ميں ہاؤسنگ اسکيمز پر کوئی توجہ نہيں دی گئی تھی۔

فراش ٹاؤن میں 670 کنال پر 4 ہزار 400 اپار ٹمنٹس تعمیر ہورہے ہیں، جس میں 2 ہزار اپارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ میں اندراج شدہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوں گے ، 400 اپارٹمنٹس کچی آبادی والوں کے لیے اور 2 ہزار اپارٹمنٹس متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک لاکھ گھر زیرتعمیر ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ جتنا کرایہ ہو اتنی ہی قسط بنے۔ انہوں نے دیگر ممالک کی بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 10فیصد، ملائیشیا میں 30 فیصد جبکہ مغربی ممالک میں 80 فیصد زائد گھر بینکوں سے قرض لے کر بنائے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں سال 2018 میں 0.2 فیصد گھروں کو قرضے ملتے تھے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت 4000 اپارٹمنٹس سی ڈی اے، این اے پی ایچ ڈی اے، ایف ڈبلیو او کے تعاون سے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے میں 2000 فلیٹس این اے پی ایچ ڈی اے کے تحت رجسٹر افراد کیلئے اور 400 فلیٹس کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے مختص کئے گئے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی کوشش

?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: پیوٹن کی طرف سے فیصلے کے لیے طالبان کو دہشت گرد

یمن کے دارالحکومت پر امریکی برطانوی جارح اتحاد کا حملہ

?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی اور برطانوی جارحیت پسندوں نے یمن پر اپنی تازہ

یمن کی سعودی ریفائنری آرامکو کے خلاف نئی کارروائی

?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:ایک یمنی فوجی ذریعے نے سعودی عرب کے جیزان میں آرامکو

غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ

?️ 20 اگست 2025غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ

الیکشن کمیشن پاکستان کی انتخابی رولز میں تبدیلی کی منظوری

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کے

نیو یارک پولیس کا 9 سالہ بچی کے ساتھ غیر انسانی سلوک

?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ کے شہر نیویارک کے روچسٹر علاقہ کی پولیس نے ایک

ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں

?️ 12 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند

ایک بار پھر پارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، بلاول بھٹو

?️ 1 فروری 2024خضدار: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے