🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے امیدواروں کو ہراساں کرنے اور لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر انتظار حسن پنجوتھا نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابی افسران پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں کو کاغذات نامزدگی نہیں دے رہے، پی ٹی آئی کے درخواست گزاروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی ہدایات دی جائے۔
اس میں بتایا گیا کہ کئی مقامات پر ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر رہے ہیں، کچھ مقامات پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے، پولیس پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھین رہی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے مبینہ طور پر کاغذات نامزدگی چھیننے کے اقدام کو بھی چیلنج کردیا ۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شاہ محمود اور دیگر سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات سامنے آئے، عدالت کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روکے، درخواست میں میں انسپیکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔ خواجہ آصف
🗓️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
مئی
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ارکان قومی اسمبلی کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت
🗓️ 10 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے
فروری
قتل؛ 7 اکتوبر کی عظیم شکست کے نتائج سے بچنے کے لیے اسرائیل کی ناکام پالیسی
🗓️ 15 اگست 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو حماس فورسز کی جانب سے الاقصیٰ
اگست
عارف علوی کا عدلیہ سے مطالبہ
🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: سابق صدر عارف علوی بھی کراچی میں بانی پی ٹی
جون
تحریک لبیک اور حکومت میں سمجھوتہ ہو گیا
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اپریل
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
🗓️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے
نومبر
تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری
🗓️ 3 جولائی 2022بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر
جولائی
ہم کورونا کے خاتمے کے قریب ہیں: عالمی ادارہ صحت
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن WHO کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے
ستمبر