?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اس دوران لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو نئی رینک کے بیج لگائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل کو اے ایم سی کی کرنل کمانڈنٹ تعینات کرنا ‘پاک آرمی اور ملک کے لیے فخر کی بات ہے’۔انہوں نے امن اور جنگ کے دوران صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر اے ایم سی کی خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف نےکہا کہ ‘اے ایم سی ہمیشہ ملک کے اندر اور بیرون ملک قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دی ہیں، ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کووڈ-19 کے خلاف صف اول کے سپاہی رہے ہیں اور مثالی کردار ادا کیا اور پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری کے لیے کام کیا’۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے میڈیکل سائنس کی جدت سے وقت کے ساتھ آشنا ہونا ضروری ہے، اس طرح وہ جدید فوجوں کا لازمی جزو ہیں اور عالمی سطح پر بہترین طبی خدمات انجام دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانس میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
انہوں نے ایمرجنسی میں ہسپتال پریپیئرڈنس کی قومی انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ان کا فوجی کیریئر اولیت سے بھرپور ہے، پہلی تھری اسٹار جنرل خاتون ہیں، کسی آرمی ہسپتال کی پہلی خاتون کمانڈ افسر بن گئی تھی جب انہوں نے کمبائنڈ ملیٹری ہسپتال جہلم کی سربراہی کی تھی۔
انہیں تمغہ امتیاز ملیٹری سے نوازا جاچکا ہے اور آرمی میڈیکل کور میں مثالی خدمات پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فاطمہ جناح گول میڈل بھی حاصل کرچکی ہیں۔
رواں برس کے شروع میں انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ایک ٹیلی فلم بھی رواں برس نشر کی گئی تھی، جس میں ان کا کردار مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی۔
?️ 10 اگست 2022لاہور:(سچ خبریں) صوبہ پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی
اگست
امریکی ریپبلکن کی ٹرمپ کے بیانات پر تنقید
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض سابق حامیوں نے ان پر تنقید کی
فروری
ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو اہم اعزاز سے نواز دیا
?️ 2 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں) ترکی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم
اپریل
پاکستان کو جلد ریلوے کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ حنیف عباسی
?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جون
اگر ہیکر نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن چیک کرنے والی چپ تک پہنچ گئے تو کیا ہوگا؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کے جسم میں ان کے دل کی دھڑکن کو
جولائی
ریل ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ میں کرسمس کی خریداری میں کمی
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں ریل ٹرانسپورٹ سیکٹر کی وسیع پیمانے پر ہڑتال اور
دسمبر
بحرینی قیدیوں کی حالت زار پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹ
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے بحرین میں انسانی حقوق کے سیاہ
جنوری
سعودی عرب میں نئی تقرریاں اور برطرفیاں
?️ 1 جون 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ نے نئے سرکاری عہدوں میں نئی تقرریاں
جون