?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایم سی سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے اس دوران لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو نئی رینک کے بیج لگائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل کو اے ایم سی کی کرنل کمانڈنٹ تعینات کرنا ‘پاک آرمی اور ملک کے لیے فخر کی بات ہے’۔انہوں نے امن اور جنگ کے دوران صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر اے ایم سی کی خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف نےکہا کہ ‘اے ایم سی ہمیشہ ملک کے اندر اور بیرون ملک قدرتی آفات کے دوران خدمات انجام دی ہیں، ہمارے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کووڈ-19 کے خلاف صف اول کے سپاہی رہے ہیں اور مثالی کردار ادا کیا اور پاکستان کے عوام کی سلامتی اور بہتری کے لیے کام کیا’۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے میڈیکل سائنس کی جدت سے وقت کے ساتھ آشنا ہونا ضروری ہے، اس طرح وہ جدید فوجوں کا لازمی جزو ہیں اور عالمی سطح پر بہترین طبی خدمات انجام دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانس میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔
انہوں نے ایمرجنسی میں ہسپتال پریپیئرڈنس کی قومی انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ان کا فوجی کیریئر اولیت سے بھرپور ہے، پہلی تھری اسٹار جنرل خاتون ہیں، کسی آرمی ہسپتال کی پہلی خاتون کمانڈ افسر بن گئی تھی جب انہوں نے کمبائنڈ ملیٹری ہسپتال جہلم کی سربراہی کی تھی۔
انہیں تمغہ امتیاز ملیٹری سے نوازا جاچکا ہے اور آرمی میڈیکل کور میں مثالی خدمات پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فاطمہ جناح گول میڈل بھی حاصل کرچکی ہیں۔
رواں برس کے شروع میں انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ایک ٹیلی فلم بھی رواں برس نشر کی گئی تھی، جس میں ان کا کردار مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حماس کو اسرائیل کا جواب موصول، فلسطینی مطالبات نظرانداز
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:حماس نے اسرائیل کا ویٹکاف منصوبے پر جواب موصول کر لیا
مئی
کیا امریکہ اور پورپ یمن پر حملہ کر سکتے ہیں؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی میگزین نے لکھا کہ بحیرہ احمر سے تجارتی
دسمبر
امریکیوں کے بھاگنے کے بعد افغانستان کے حالات بہتر نہیں ہوئے:روسی صدر
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت بین
فروری
یمن پر فضائی حملے فوراً روک دیں گے؛امریکی صدر کا اعلان
?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یمن
مئی
وزیراعظم کا عمرشریف کے انتقال پر تعزیتی پیغام
?️ 2 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیڈین اداکار عمرشریف کے
اکتوبر
کرکٹرز بہت میسیج بھیجتے ہیں، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، نوال سعید
?️ 14 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، گلوکارہ و اداکارہ نوال سعید نے دعویٰ کیا
اکتوبر
وزیر اعظم کا موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف ‘پائیدار نظام’ پر زور، سیلاب سے مزید 18 افراد جاں بحق
?️ 7 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بدھ کے روز سیلاب سے مزید
ستمبر
ادلب پر فضائی حملے میں سے زیادہ 120 افراد ہلاک
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام کوروس کے مرکز برائے مصالحت
ستمبر